پی ٹی آئی جلسے میں فضل الرحمان کے خلاف نعروں پر جے یو آئی کا شدید ردعمل

پشین کے ناکام جلسے میں فضل الرحمان مخالف نعروں سے پی ٹی آئی نے توجہ حاصل کرنے کی کوشش کی، ترجمان جے یو آئی


ویب ڈیسک April 13, 2024
فوٹو فائل

جمعیت علما اسلام نے بلوچستان کے علاقے پشین میں پی ٹی آئی اور گرینڈ الائنس کے جلسے میں مولانا فضل الرحمان کے خلاف لگنے والے نعروں پر شدید ردعمل دیتے ہوئے ان کی مذمت کی ہے۔

جمعیت علما اسلام کے ترجمان اسلم غوری نے کہا کہ پشین جلسے سے پی ٹی آئی کی بلی تھیلے سے باہر آ گئی اور منہ میں رام رام اور بغل میں چھری کی اصل حقیقت عوام نے خود دیکھ لی۔

انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کو شیرافضل مروت جیسوں کو پٹا ڈالنا ہوگا، محمود خان اچکزئی نے کہا تھا جلسے میں کسی کو گالی نہیں دیں گے مگر لگتا ہے ان کی سیاست صرف سیاسی قائدین کو شیر افضل جیسے لوگوں سے گالیاں دلوانا ہے۔

مزید پڑھیں: اپوزیشن کا 6 جماعتی گرینڈ الائنس، حکومت کیخلاف تحریکِ تحفظِ آئین تشکیل

ترجمان جے یو آئی نے کہا کہ شیر افضل جیسے لوگ پی ٹی آئی کے تابوت میں آخری کیل ٹھونک رہے ہیں، ناکام جلسے کو شاید ایسے نعرے لگوا کر میڈیا اور عوام کی توجہ کا مرکز بنایا جارہا ہے۔ پی ٹی آئی کو اقتدار سے نکالا ،منہ کو لگام نہ دیا تو اپوزیشن کرنے کے جوگے بھی نہیں چھوڑیں گے۔

واضح رہے کہ پشین میں گرینڈ الائنس کے جلسے میں شیر افضل مروت کے اسٹیج پر آتے ہی تحریک انصاف سمیت دیگر جماعتوں کے کارکنان نے 'ڈیزل ڈیزل' کے نعرے لگائے جس پر پی ٹی آئی رہنما نے نعروں سے روکتے ہوئے کہا کہ ابھی رک جائیں بات چیت چل رہی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |