شمالی وزیرستان میں پاک فوج کے جیٹ طیاروں کی بمباری 150 دہشتگرد ہلاک

جیٹ طیاروں نے تحصیل دتہ خیل کے علاقے دیگان میں دہشتگردوں کے ٹھکانوں پر بمباری کی جس میں خواتین وبچے بھی ہلاک ہوئے

فضائی آپریشن کراچی ایئرپورٹ پر حملے میں ملوث دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر کیا گیا۔ فوٹو: فائل

شمالی وزیرستان کی تحصیل دتہ خیل کے علاقے دے گان میں پاک فوج کے جیٹ طیاروں کی بمباری سے متعدد دہشت گردوں سمیت 150 افراد ہلاک ہوگئے۔


ایکسپریس نیوز کے مطابق پاک فوج کے جیٹ طیاروں نے رات گئے تحصیل دتہ خیل کے علاقے دے گان میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر بمباری کی جس کے نتیجے میں 150 افراد ہلاک ہوئے ن میں درجنوں دہشت گرد اور خواتین و بچے شامل ہیں، جیٹ طیاروں کی بمباری سے دہشت گردوں کے کئی ٹھکانے بھی تباہ ہوگئے جبکہ کئی مکانات کو بھی نقصان پہنچا۔

سرکاری ذرائع کا کہنا ہے کہ طیاروں نے دہشت گردوں کے 6 ٹھکانوں کو نشانہ بنایا جن میں ازبک دہشت گرد موجود تھے جبکہ بمباری میں مزید ہلاکتوں کا خدشہ ہے۔
Load Next Story