سعودی عرب کی ریکوڈک میں 1بلین ڈالر کی سرمایہ کاری جلد متوقع

سعودی سرمایہ کاری کی ہموار تکمیل کے لیے وزیر اعظم وزارت خزانہ کی کمیٹی بنائیں گے


ویب ڈیسک April 14, 2024
فوٹو: فائل

بلوچستان کے ضلع چاغی میں واقع ریکوڈک کاپر گولڈ پراجیکٹ میں سعودی عرب کی جانب سے 1 بلین ڈالر تک کی سرمایہ کاری جلد متوقع ہے۔

سعودی عرب کی جانب سے آئندہ ماہ اس منصوبے میں سرمایہ کاری متوقع ہے جس کے لیے خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل (SIFC) رکاوٹوں کو دور کرنے کے لیے کوشاں ہے۔

سعودی سرمایہ کاری کی ہموار تکمیل کے لیے وزیر اعظم وزارت خزانہ کی کمیٹی بنائیں گے جس میں پاکستان کی جانب سے تمام اسٹیک ہولڈرز شامل ہوں گے۔

یہ خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل کی ملک میں بیرونی سرمایہ کاری کے لیے کاروبار دوست ماحول فراہم کرنے کی کامیاب کوششوں کا ثبوت ہے۔

سعودی سرمایہ کاری ملک میں مزید غیر ملکی سرمایہ کاری کی راہ ہموار کرے گی اور خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل کے مینڈیٹ کو حاصل کرنے میں مدد ملے گی۔

اس سرمایہ کاری کے بعد پاکستان اور سعودی عرب معدینات کے شعبے میں مزید سرمایہ کاری کرنے کے معاہدوں پر دستخط کریں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں