ایران کا اسرائیل پر حملہ فلسطینیوں کا مسجد اقصیٰ کے باہر جشن

ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل


ویب ڈیسک April 14, 2024
ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل (فوٹو: اسکرین شارٹ)

ایران کے اسرائیل پر میزائل اور ڈرون حملوں پر فلسطینیوں نے مسجد اقصیٰ کے باہر جشن منایا، جس کی ویڈیو شوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

رات گئے ایران نے اسرائیل کے دارالحکومت تل ابیب کو میزائل اور ڈرون حملوں سے نشانہ بنایا، ایران نے 300 سے زائد بیلسٹک میزائل داغے۔ ایران نے اسرائیلی دفاعی تنصیبات اور گولان کی پہاڑیوں پر فوجی ٹھکانوں کو بھی نشانہ بنایا۔

ایرانی میڈیا کا دعویٰ ہے کہ تہران اسرائیل میں 50 فیصد اہداف کو نشانہ بنانے میں کامیاب رہا، اسرائیلی فضائی اڈے کو خیبر میزائلوں سے ٹارگٹ کیا گیا۔

مزید پڑھیں: ایران کا اسرائیل پر حملہ، 300 سے زائد ڈرونز اور بیلسٹک میزائل فائر کردیے

دوسری جانب مسجد اقصیٰ کے باہر فلسطینیوں کے بڑی تعداد نے ایران کی جانب سے اسرائیل پر کیے گئے حملوں پر جشن منایا کی جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہورہی ہے، بڑی تعداد میں لوگ لبیک یا اقصیٰ کے نعرے لگارہے ہیں اور خوشی کا اظہار کررہے ہیں۔

مزید پڑھیں: ''ایران کروز میزائل سے لیس ہوکر اسرائیل پر حملہ کرسکتا ہے'' امریکا کا انتباہ

واضح رہے کہ گزشتہ برس اکتوبر سے جاری غزہ جنگ میں اب تک 33 ہزار سے زائد فلسطینی شہید ہوئے جن میں خواتین اور بچوں کی تعداد زیادہ ہے۔ اس یکطرفہ جنگ میں ہلاک اسرائیلیوں کی تعداد 1500 سے زیادہ ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں