زرداری نے گیلانی کوہٹوایاپرویزکو بچانا چاہتے ہیںخواجہ آصف
پیپلزپارٹی کی حکومت میں کرپشن کے ہراسکینڈل میں گیلانی اور انکے خاندان کا تعلق رہا.
مسلم لیگ (ن) کے رکن قومی اسمبلی خواجہ آصف نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کے دور حکومت میں کرپشن کے جتنے بھی اسیکنڈل آئے ان میں گیلانی اور انکے خاندان کا تعلق رہا ہے۔
شاید آصف زرداری نے خود انکو فارغ کر نے کیلیے ان کو سپریم کورٹ کے سامنے ڈٹ جانے کا مشورہ دیا ہو، اب آصف زرداری پرویز اشرف کو نااہل نہیں کرانا چاہتے اس لیے ان کو خط لکھنے کی اجازت دی گئی ۔ حکومت کی جانب سے سوئس حکام کو خط لکھنے کے فیصلے پر تبصرہ کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یوسف رضا گیلانی کو نااہل کرانا آصف زرداری کے منصوبے کا حصہ تھا مگر وہ اب راجہ پرویز اشرف کو بچانا چاہتے ہیں۔
دریں اثنا ایک بیان میں وزیرقانون پنجاب رانا ثنااللہ نے شرجیل میمن کے بیان پر تبصرہ کرتے ہوئے کہ کرپشن کے ریکارڈقائم کرنے والوں کو دوسروں پر الزامات لگانے سے پہلے اپنے گریبان میں جھانکنا چاہیے۔