بلوچستان4 افراد قتلکوئٹہ میں گھر پر دستی بم حملہ

کوہلومیں چیک پوسٹ، پر 3 راکٹ داغے گئے، قبائلی لیڈر پر بسیمہ میں فائرنگ۔

کوہلومیںچیک پوسٹ، پر 3 راکٹ داغے گئے، قبائلی لیڈر پر بسیمہ میں فائرنگ, فوٹو: اے ایف پی

کوئٹہ اور اندرون صوبہ فائرنگ دستی بم حملے کے واقعات میں قبائلی شخصیت اور خاتون سمیت 5 افراد جاں بحق اور نو زخمی ہوگئے۔


سیکیورٹی فورسز پر فائر کیے گئے تین راکٹ کھلے میدان میں گرکر پھٹ گئے، پولیس کے مطابق اوستہ محمد میں بدھ کو ایک شخص حیدر علی نے گھریلو مسئلے پر فائرنگ کرکے اپنی بیوی مسماۃ عارفہ کو قتل کردیا اور فرارہوگیا۔ پولیس نے نعش کو اسپتال پہنچایا اور ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کردیا۔

خضدار سے نمائندے کے مطابق نال کے رہائشی قبائلی شخصیت عبدالعزیز سمالانی اوران کے ساتھی محمود خان سمالانی کو بسیمہ میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے قتل کردیا اور لاشیں ویرانے میںرکھ دیںکوئٹہ کے علاقے کاسی روڈ شالدرہ میں قبرستان کے قریب نامعلوم افراد نے ایک گھر پر دستی بم پھینک دیا جس سے پانچ افراد زخمی ہوگئے کوہلو سے40کلو میٹر دور بی ایریا میں نامعلوم افراد نے سیکیورٹی فورسز کی چیک پوسٹ پر تین راکٹ فائر کردیے جو نشان سے ہٹ کر کھلے میدان میں گرکر پھٹ گئے۔
Load Next Story