بنگلہ دیش میں پٹاخے چلانے پربنگالیوں نے10 بہاریوں کو زندہ جلاکر مار دیا درجنوں زخمی

زندہ جلائے گئے افراد میں ایک ہی خاندان کے 8 افراد بھی شامل ہیں


AFP/INP June 15, 2014
جھگڑاشب برات کے موقع پرفائر کریکردھماکا کرنے پرہوا، فوٹو؛ اے ایف پی

ISLAMABAD: بنگلہ دیش کے دارالحکومت ڈھاکامیں پٹاخے چلانے پرتنازع شدت اختیار کر گیا۔ مشتعل افرادنے بہاری کیمپ میں پناہ گزین 10افراد کوزندہ جلاڈالا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق جھگڑا میرپور کے نواحی علاقے شانتی ٹاؤن میں واقع محصورین بنگہ دیش کے کیمپ میں شب برأت کی تقریبات کے دوران اس وقت ہواجب کچھ لوگوں نے نمازفجر کے بعد فائر کریکر کے دھماکے کئے۔ پناہ گزینوں کے مطابق 500 مشتعل مقامی بنگالی ٹوکوں، چھریوں اور لاٹھیوں سے لیس ہو کرآئے اور مکانات کوباہر سے بند کرکے آگ لگادی۔ تمام افرادکو جلاکر ماراگیا جبکہ درجنوں زخمیو ں میں سے 5کی حالت نازک ہے۔

فائرسروس ڈائریکٹر محبوب الرحمن نے فرانسیسی خبررساں ادارے کوبتایا کہ مرنے والے تمام بہاری ہیں۔ 8افراد کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے۔ پولیس نے بلوائیوں کو منتشر کرنے کے لئے فائرنگ کی جسکے نتیجے میں متعدد افرادزخمی بھی ہوئے۔ واقعے کے بعدعلاقے میں سخت کشیدگی پھیل گئی۔ امن وامان کی مخدوش صورتحال کے پیش نظرپولیس کی بھاری نفری تعینات کردی گئی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں