خوابوں کی تعبیر

آپ کے خوابوں کی تعبیر کا دلچسپ مجموعہ

فوٹو : فائل

پیرا گلائیڈنگ کرنا
محمد یعقوب ایبٹ آباد
خواب: میں نے دیکھا کہ میں اپنی چھت پہ کھڑا ساتھ رہنے والے دوست سے باتیں کر رہا ہوں اور ہم دونوں آسمان کا پیارا سا رنگ دیکھ کر کافی خوش ہو رہے ہوتے ہیں۔ میرا دوست مجھے کہتا ہے کہ ہم پیرا گلائیڈنگ کرتے ہیں اور جہاں اس کی کلاسز ہوتی ہیں ادہر جا کہ معلومات حاصل کرتے ہیں ۔ میں اس بات پر اپنے دوست کو کہتا ہوں کہ میں تو کافی دفعہ آسمان کی سیر کر چکا ہوں۔ یہ کہ میں بازو پھیلاتا ہوں اور اوپر کی طرف ایک پرندے کی طرح اڑنا شروع کر دیتا ہوں ۔ میرا دوست اس پر کافی حیران ہوتا ہے۔ مگر مجھے بہت مزہ آ رہا ہوتا ہے۔ میں کافی دیر تک ایسے ہی ہوا میں تیرتا ہوں، پھر اذان کی آواز سن کے اتر آتا ہوں۔

تعبیر:۔ اچھا خواب ہے جو اس بات کو ظاہر کرتا ہے کہ اللہ تعالی کے فضل و کرم سے بزرگی عطا ہو گی۔ علم و حکمت ملے گی۔ دینی و روحانی معاملات میں ترقی ہو گی۔ آپ نماز پنجگانہ کی پابندی کریں اور تلاوت قرآن پاک کو باقاعدگی سے جاری رکھیں اور کثرت سے یاحی یاقیوم کا ورد کیا کریں۔

ماموں تحفہ دیتے ہیں
عارف حسین،چنیوٹ
خواب : میں نے خواب دیکھا کہ میں اپنے ماموں کے گھر رہنے گیا ہوا ہوں اور ان کے ساتھ ان کی دوکان پر موجود ہوں۔ وہاں ان کے ساتھ ان کے دوست کے فارم پر جاتا ہوں۔ ان کے پاس ادہر کافی جانور و پرندے ہوتے ہیں۔ مجھے وہ ایک ہرن کا بچہ تحفتاً دیتے ہیں جس کو پا کر میں بہت خوش ہوتا ہوں اور گھر آتے ہوئے مسلسل اسی خوشی کے خمار میں ہوتا ہوں ۔

تعبیر : بہت اچھا خواب ہے جو کہ اس بات کو ظاہر کرتا ہے کہ اللہ کی مہربانی و فضل سے جلد ہی کوئی خوشخبری ملے گی اور حلال طریقے سے رزق میں اضافہ ہو گا جس سے آپ مالی طور پہ مستحکم ہوں گے۔ چاہے کاروباری وسائل ہوں یا نوکری میں آسانی ۔ آپ نماز پنجگانہ ادا کیا کریں اور کثرت سے یاحی یاقیوم کا ورد کیا کریں ۔ ممکن ہو سکے تو حسب استطاعت صدقہ و خیرات کیا کریں ۔

شکار کرنا
صغیر احمد، قصور
خواب :۔ یہ خواب میرے ابو نے دیکھا کہ ہم سب کسی پہاڑی مقام پر گئے ہوئے ہیں۔ وہاں ہم سب شکار کے لئے جنگل میں جاتے ہیں تو ایک لومڑی سامنے سے آ جاتی ہے اور تیزی سے بڑھ کے میرے بھیا کے پاوں پر کاٹ لیتی ہے۔ ابو اپنی بندوق سے فوراً اس کو مار دیتے ہیں۔ اس کے بعد ہم سب اس کو گھسیٹ کر ریسٹ ہاوس لے آتے ہیں اور سب آ کر اس کو دیکھتے ہیں۔ بھیا اس کے بعد خواب میں نظر نہیں آتا ۔ برائے مہربانی اس کی تعبیر بتا دیں ۔

تعبیر: ۔ خواب ظاہر کرتا ہے کہ اللہ نہ کرے کوئی بیماری یا کسی کے دھوکے یا ناگہانی پریشانی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔گھر کے کسی فرد کی بیماری کی وجہ سے گھر میں پریشانی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے یا پھر نوکری یا کاروباری معاملات میں کسی پریشان کن صورتحال کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ مالی معاملات بھی اس سے متاثر ہوں گے مگر اللہ کی مہربانی سے آپ اس پریشانی سے چھٹکارہ پا لیں گے۔ گھر کے سب لوگ نماز پنجگانہ کی پابندی کریں اور کثرت سے یا حی یا قیوم کا ورد کیا کریں۔کسی منگل یا ہفتہ کو ظہر کی نماز کے بعد کالے چنے یا کالے ماش کسی مستحق کو دے دیں۔

چڑیا گھر کی سیر
جاوید رندھاوا، راولپنڈی
خواب :۔ میں نے دیکھا کہ میں اپنے بچوں کو لے کر چڑیا گھر گیا ہوں ۔ گھومتے ہوئے ہم شیر کے پنجرے کے پاس جاتے ہیں تو کچھ نوجوان اس کو تنگ کر رہے ہوتے ہیں۔ اس پہ شیر غضب کا شکار ہوا ہوتا ہے۔ پتہ نہیں کیسے وہ دروازہ کھول کر باہر کی طرف لپکتا ہے۔ سب لوگ چیخیں مارتے ہوئے ادھر ادھر بھاگتے ہیں۔ میں بھی بھاگنے کی کوشش کرتا ہوں مگر شیر میری طرف لپکتا ہے اور مجھ پہ چھلانگ لگا دیتا ہے۔ اس کے بعد مجھے کچھ یاد نہیں۔

تعبیر:۔ خواب ظاہر کرتا ہے کہ اللہ نہ کرے کسی بیماری یا ناگہانی پریشانی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے، کسی کے ساتھ خراب تعلقات یا دشمنی کی طرف بھی دلیل کرتا ہے کہ کسی طاقت ور دشمن سے پالا پڑ سکتا ہے۔ گھر کے کسی فرد کی بیماری کی وجہ سے گھر میں پریشانی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے یا پھر نوکری یا کاروباری معاملات میں کسی پریشان کن صورتحال کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ مالی معاملات بھی اس سے متاثر ہوں گے۔ گھر کے سب لوگ نماز پنجگانہ کی پابندی کریں اور کثرت سے یا حی یا قیوم کا ورد کیا کریں ۔کسی منگل یا ہفتہ کو ظہر کی نماز کے بعد کالے چنے یا کالے ماش کسی مستحق کو دے دیں ۔

تلاوت کرنا
زاہد یوسف، اسلام آباد
خواب : میں نے خواب دیکھا کہ میرے ماموں عمرہ کر کے آئے ہیں اور سارے گھر والوں کے لئے خوب تحائف لے کے آئے ہیں۔ مجھے جو تحفہ ملتا ہے اس میں ایک بہت خوبصورت قرآن پاک نکلتا ہے جو کہ بہت خوبصورت انداز میں پرنٹ ہوا ہوتا ہے۔ میں اسی وقت اس کی تلاوت شروع کر دیتا ہوں ۔ اور اس کے بعد مسجد اپنے ساتھ لے جاتا ہوں کہ وہاں بھی نمازیوں کو سناوں گا۔

تعبیر:۔ اچھا خواب ہے جو اس بات کو ظاہر کرتا ہے کہ اللہ تعالی کے فضل و کرم سے بزرگی عطا ہو گی۔ علم و حکمت ملے گی۔ دینی و روحانی معاملات میں ترقی ہو گی ۔گھریلو و کاروباری معاملات میں دشمن پہ فتح نصیب ہو گی۔ آپ نماز پنجگانہ کی پابندی کریں اور تلاوت قرآن پاک کو باقاعدگی سے جاری رکھیں۔کثرت سے یا حی یا قیوم کا ورد کیا کریں ۔

تحفہ ملنا
عروج فاطمہ، گجرات
خواب : میں نے دیکھا کہ میری ایک دوست نے ہم کو اپنے فارم کے خالص چقندر تحفہ میں بھیجے ہیں جو کہ بہت ہی خوبصورت ٹوکری میں پیک ہیں۔ میری امی بھی یہ تحفہ دیکھ کر بہت خوش ہوتی ہیں اور ٹوکری میں سے نکال نکال کر ر کھتی جاتی ہیں اور تعریف کرتی چلی جاتی ہیں۔ اسی دوران میری چچی بھی کچن میں آ جاتی ہیں ان کو بھی یہ سب دیکھ کہ بہت خوشی ہوتی ہے۔ اور وہ اپنے لئے بھی کچھ الگ سے نکالنا شروع کر دیتی ہیں۔

تعبیر : اچھا خواب ہے جو اس بات کو ظاہر کرتا ہے کہ اللہ کی مہربانی سے آپ کے رزق میں اضافہ ہو گا۔ علم و ہنر کی دولت آپ کو نصیب ہو گی۔ جس سے دنیاوی طور پہ بھی آپ کو فائدہ ہو گا۔ یعنی مال و وسائل میں بھی برکت ہو گی ۔آپ نماز پنجگانہ کی پابندی کریں اور کثرت سے یاحی یا قیوم کا ورد کیا کریں۔ تلاوت قرآن پاک کو اپنا معمول بنا لیں ۔

ٹخنے پر چوٹ
سلمیٰ وزیر، کراچی
خواب: میں نے خواب دیکھا کہ میں اپنے گھر میں صفائی کر رہی ہوں جیسے کسی مہمان کی آمد پہ کی جاتی ہے۔ میں اچانک نیچے بچھے میٹ سے الجھ کر گر جاتی ہوں جس سے میرے ٹخنے پہ شدید چوٹ لگتی ہے جیسے ھڈی کے ٹوٹنے کا درد ہو۔ تکلیف کی شدت سے میں نیم بے ہوش ہونے والی ہوتی ہوں۔ مگر میری والدہ پریشان ہو کر پھٹے ہوئے میٹ کو ہی دیکھتی چلی جاتی ہیں کہ یہ سارا کیسے پھٹ گیا ۔

تعبیر:۔ آپ کا خواب ظاہرر کرتا ہے کہ اللہ نہ کرے کسی پریشانی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ خدانخواستہ کسی کی موت کی خبر بھی ہو سکتی ہے۔گھریلو اور کاروباری یا تعلیمی معاملات میں بھی پریشانی و رکاوٹ کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔آپ نماز پنجگانہ کی پابندی کریں اور کثرت سے یا شکور یا خفیظ کا ورد کیا کریں۔ حسب استطاعت صدقہ و خیرات بھی کریں ۔آپ کے لئے محفل مراقبہ میں دعا کرا دی جائے گی ۔

مولانا روٹی دیتے ہیں
روف قریشی، ملتان

خواب : میں نے خواب دیکھا کہ میں اپنے محلے کی مسجد میں نماز پڑھنے گیا ہوں وہاں ہمارے مولوی صاحب اپنے گاوں کی سوغات باجرے سے بنی ہوئی روٹی مجھے دیتے ہیں۔ وہ میں نے اس سے پہلے زندگی میں کبھی نہیں کھائی تو مجھے انتہائی لذیذ لگتی ہے۔ میں تقریباً آدھی سے بھی زیادہ کھا جاتا ہوں اور باقی جیب میں یہ سوچ کر رکھ لیتا ہوں کہ گھر جا کر والدہ کو بھی چکھائوں گا۔

تعبیر : اچھا خواب ہے جو کسی دلی مراد کے پورا ہونے کی طرف دلیل کرتا ہے۔ دینی معاملات میں بہتری کے ساتھ ساتھ دنیاوی معاملات میں بھی آسانی و بہتری ہو گی۔ رزق حلال میں اضافہ ہو گا اور اس کے لئے وسائل مہیا ہوں گے۔ آپ نماز پنجگانہ کی پابندی کریں اور کثرت سے ہر نماز کے بعد استغفار بھی کیا کریں۔

بازو مڑ جانا
گلزارہ حلیم، لاہور
خواب : میں نے خواب دیکھا کہ میں اپنے گھر کھانا پکا رہی ہوں۔ کیبنٹ سے سامان نکالتے ھوئے اچانک میرا بازو مڑ جاتا ہے اور انتہائی تکلیف ہوتی ہے۔ درد سے کراہتے ہوئے میں اپنے ہمسائے کو فون کر کے بلاتی ہوں جو کہ ڈاکٹر ہے۔ وہ آ کر ایمبولنس کو کال کرتے ہیں اور مجھے ہسپتال لے جاتے ہیں ۔ وہاں ڈاکٹرز بتاتے ہیں کہ میرے سب پٹھے خشک ہو چکے ہیں۔ میں یہ سن کر ڈر جاتی ہوں اور سوچتی ہوں کہ ابھی تو میں بالکل درست حالت میں کچن میں کام کر رہی تھی۔ ایک دم سے میرے سارے اعصاب کیسے جواب دے سکتے ہیں ، مگر مارے خوف کے مجھ سے کچھ بولا ہی نہیں جاتا ۔

تعبیر: آپ کا خواب ظاہر کرتا ہے کہ اللہ نہ کرے گھریلو معاملات یا اولاد کی طرف سے آپ کو کچھ پریشانی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ ازدواجی معاملات میں بھی بیوی یا شوہر کی طرف سے اسی طرح کے مسلے کا سامنا ہو سکتا ہے۔ اس کے علاوہ کاروباری معاملات میں بھی کسی پریشانی سے رکاوٹ ہو سکتی ہے۔ اس کا تعلق کاروباری افراد سے ہو سکتا ہے جو آپ کے بھروسے کو توڑ سکتے ہیں۔کوشش کریں کہ ان معاملات میں ضروری کاروائی لازمی کریں تا کہ کسی پریشانی سے بچا جا سکے ۔آپ نماز پنجگانہ کی پابندی کریں اور کثرت سے یاحی یاقیوم کا ورد کیا کریں ۔ لازمی طور پر صدقہ و خیرات بھی کریں ۔

کتوں کی دم کاٹنا
بینا مغل، لاہور
خواب : میں نے خواب دیکھا کہ ہمارے گھر جو کتے گھر کی حفاظت کے لئے رکھے ہوئے ہیں ان سب کی دم کسی نے کاٹ دی ہے ۔ میں خواب میں بھی یہ دیکھ کر پریشان ہو جاتی ہوں اور اپنے ملازمین سے پوچھتی ہوں مگر کوئی بھی اس بارے میں کچھ نہیں جانتا جس سے سارے گھر والے بہت زیادہ پریشان ہو جاتے ہیں اور سمجھ نہیں پاتے کہ ھوا کیا ہے ؟ سبھی کو خواب میں بہت زیادہ پریشان دیکھا ۔

تعبیر: یہ خواب اس بات کو ظاہر کرتا ہے کہ اللہ نہ کرے کوئی مشکل پیش آ سکتی ہے ۔ گھر کا ماحول بھی کچھ پریشان کن ہو سکتا ہے ۔ گھریلو سطح پہ تعلقات بھی متاثر ہو سکتے ہیں ۔ کاروبار میں بھی مشکل پیش آ سکتی ہے جس سے مال و وسائل میں کمی آ سکتی ہے آپ یاحی یاقیوم کا زیادہ سے زیادہ ورد کیا کریں ۔ نماز پنجگانہ کی پابندی کیا کریں۔

قرآن پاک کی تفسیر
میمونہ علی، شیخوپورہ
خواب: میں نے دیکھا کہ میں قرآن پاک کی سورتوں کی تفسیر لکھنے کے لئے چنی گئی ہوں اور اس پہ میں بہت خوش ہوں ۔ خود کو خواب میں ہی قرآن پاک کھولے دیکھتی ہوں ۔

تعبیر : اچھا خواب ہے جو اس بات کو ظاہر کرتا ہے کہ اللہ تعالی کی مہربانی سے آپ کی عزت و وقار میں اضافہ ہو گا ۔ علم حاصل کرنے کی جانب توجہ ہو گی اور ذھن میں بزرگی آئے گی ۔ گھر میں بھی آرام و سکون ملے گا ۔ اللہ کے گھر کی زیارت بھی ممکن ہے ۔ آپ نماز پنجگانہ ادا کیا کریں اور کثرت سے یاحی یاقیوم کا ورد کیا کریں ۔ ممکن ہو سکے تو کچھ صدقہ و خیرات بھی کیا کریں ۔

آگ میں جلنا
علیم الدین،لاہور
خواب: میں نے خواب دیکھا کہ میں کسی بند جگہ پہ ہوں اور جیسے نامعلوم جگہ سے آگ کی لپیٹیں آ رہی ہیں جس سے میں شدید ترین جلن کے ساتھ اپنے گوشت کے جلنے کی بو محسوس کرتا ہوں ۔ چیختا بھی ہوں اور کوئی راستہ بھی تلاش کرنے کی کوشش کرتا ہوں مگر کہیں کوئی شنوائی نہیں ہو پاتی ۔

تعبیر : اس خواب سے اندازہ ہوتا ہے کہ اللہ نہ کرے کسی پریشانی یا غم کا سامنا ہو سکتا ہے۔ بیماری یا تعلیمی سلسلے میں کوئی رکاوٹ پیش آ سکتی ہے ۔ کاروباری معاملات میں کسی غیریقینی صورتحال کا سامنا ہونے کا امکان ہے ۔ آپ نماز پنجگانہ ادا کیا کریں اور کثرت سے ہر نماز کے بعد استغفار کیا کریں۔آپ کے لئے محفل مراقبہ میں دعا کرا دی جائے گی ۔ ممکن ہو تو کچھ صدقہ و خیرات کیا کریں ۔

بال کاٹنا
شبانہ کوثر ، لاہور
خواب: میں نے دیکھا کہ میری ساس اور دیورانی نے میرے بال کاٹ دئیے ہیں اور میرے میاں بھی اس میں شامل ہیں جو زبردستی نا صرف مجھے پکڑ کر بٹھاتے ہیں بلکہ میری بھنوئیں بھی استرے سے مونڈھ دی ہیں ۔

تعبیر : اس خواب سے ظاہر ہوتا ہے کہ اللہ نہ کرے کوئی پریشانی غم یا خوف مسلط ہو سکتا ہے ۔کاروبار میں رکاوٹ آ سکتی ہے ۔ رزق میں بھی اس کی وجہ سے کمی ہو سکتی ہے ۔ آپ نماز پنجگانہ ادا کیا کریں اور کثرت سے یا حی یا قیوم کا ورد کیا کریں ۔

گھر میں ہر طرف سانپ
شمیم اختر، گوجرانوالہ
خواب: میں نے خواب دیکھا کہ ہمارے گھر میں ہر جگہ سانپ ہی سانپ ہیں اور ہر کمرے میں دیواروں اور پنکھوں کے ساتھ لپٹے ہیں ۔ سارا گھر خالی ہے اور وہاں بہت ویرانی ہے ۔ گھر والے بھی مجھے کہیں نظر نہیں آئے ۔

تعبیر : اس خواب سے ظاھر ہوتا ہے کہ کوئی دشمن نقصان پہنچانے کی کوشش کر رہا ہے ۔ ممکن ہے کہ وہ اپنی اس کوشش میں کامیاب ہو جائے جس کی وجہ سے گھریلو ،کاروباری یا تعلیمی معاملات میں کوئی رکاوٹ آپ کے لئے پریشانی کا باعث بنے ۔ آپ نماز پنجگانہ کی پابندی کیا کریں اور کثرت سے یاحی یاقیوم کا ورد کیا کریں۔

جانور کی ٹکر
زوبیہ خورشید،لاہور
خواب : میں نے خواب دیکھا کہ میں بہت تیزی سے بھاگ رہی ہوں شائد کوئی جانور میرے پیچھے ہے جو بہت تیزی سے مجھے ٹکر مارنے کے لئے تیزی سے بھاگتا آ رہا ہے ۔ پھر دیکھتی ہوں کہ میں زمین پہ گری ہوں اور اس نے مجھے زخمی کر دیا ہے ۔

تعبیر: اس خواب سے اندازہ ہوتا ہے کہ اللہ نہ کرے کسی پریشانی یا غم کا سامنا ہو سکتا ہے ۔ بیماری یا تعلیمی سلسلے میں کوئی رکاوٹ پیش آ سکتی ہے ۔ کاروباری معاملات میں بھی کوئی مسلہ پیش آ سکتا ہے ۔ آپ کوشش کریں کہ نماز پنجگانہ کی پابندی کریں اور حسب استطاعت صدقہ کیا کریں ۔
Load Next Story