کراچی میں پولیس مقابلے کے دوران 2 دہشت گرد ہلاک 4 فرار
دہشت گرد انسداد پولیو رضاکاروں کو نشانہ بنانے کی منصوبہ بندی کررہے تھے ، پولیس
سہراب گوٹھ میں پولیس مقابلے کے دوران انسداد پولیو رضاکاروں کو نشانہ بنانے والے 2 دہشتگرد ہلاک ہوگئے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق کراچی پولیس نے حساس اداروں کی رپورٹ پر سہراب گوٹھ میں ایک مکان پر چھاپہ مارا، پولیس کو دیکھ کر مکان میں موجود دہشتگردوں نے فائرنگ کردی، پولیس کی جوابی کارروائی سے گھر میں موجود 2 دہشتگرد ہلاک جبکہ 4 فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔
پولیس نے دونوں دہشتگردوں کی شناخت قمرالزمان اور موسی خان کے نام سے کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملزمان انسداد پولیو رضاکاروں پر حملے کی منصوبہ بندی کررہے تھے، پولیس نے مکان سے 10 کلو گرام بارودی مواد بھی برآمد کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔