پنجاب میں تندور مالکان کا حکومتی ریٹس پر روٹی دینے سے انکار

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے فی روٹی 16 روپے مقرر کرنے کا فیصلہ کیا تھا


ویب ڈیسک April 15, 2024
فائل فوٹو

پنجاب میں تندور مالکان نے حکومتی ریٹس پر نان اور روٹی دینے سے انکار کر دیا۔

تندور مالکان کا کہنا ہے کہ آٹا اگر سستا ہوا ہے تو ابھی ملا نہیں جبکہ بجلی، گیس اور پیٹرول مہنگے ہوگئے تو روٹی نان سستی کیسے دیں۔

دوسری جانب، روٹی اور نان کی نئی قیمتوں پر عمل درآمد کے لیے ضلعی انتظامیہ کی جانب سے کریک ڈاؤن کیا جا رہا ہے۔

ڈی سی لاہور رافعہ حیدر کے مطابق اسسٹنٹ کمشنرز اور پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے 296 تندوروں کی چیکنگ کیں جس میں 46 افراد کو نئی جاری کردہ قیمتوں کی خلاف ورزی پر نوٹس جاری کیے۔

مزید پڑھیں؛ پنجاب میں روٹی کی قیمت 16 روپے مقرر کر دی گئی

 

تحصیل رائیونڈ میں 76، تحصیل سٹی میں 65، تحصیل کینٹ میں 45، تحصیل ماڈل ٹاؤن میں 40 اور تحصیل شالیمار میں 70 انسپکشنز کی گئیں۔

اسسٹنٹ کمشنر ماڈل ٹاؤن صاحبزادہ یوسف نے 04 افراد کو گرفتار کرکے 70 ہزار کے جرمانے کیے جبکہ اسسٹنٹ کمشنر کینٹ نبیل میمن نے 03 افراد کو حراست میں لیکر 90 ہزار روپے کے جرمانے عائد کیے۔

ڈی سی لاہور رافعہ حیدر نے بتایا کہ 100 گرام روٹی کی قیمت 16 روپے اور نان 120 گرام کی قیمت 20 روپے مقرر کی گئی ہے۔ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر گزشتہ روز روٹی و نان کی نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا تھا۔

شہر بھر میں نان و روٹی کی جاری کردہ نئی قیمتوں پر اطلاق کروایا جا رہا ہے، کسی بھی جگہ نان روٹی کی قیمت کے حوالے سے شکایت 0800003245 پر درج کروائیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں