عراق میں کشیدگی کے پیش نظر امریکا نے اپنا بحری بیڑا خلیج فارس روانہ کردیا

یو ایس ایس جارج ایچ ڈبلیو بُش‘ کے علاوہ یو ایس ایس فلپائن سی‘ او ’یو ایس ایس ٹرکسٹن‘ بھی خلیج فارس پہنچ رہے ہیں۔


ویب ڈیسک June 15, 2014
یو ایس ایس جارج ڈبلیو بش پر درجنوں لڑاکا طیارے موجود ہیں۔ فوٹو: فائل

امریکا نے عراق کے بحران کے تناظر میں اپنا ایک طیارہ بردار بحری بیڑا خلیج فارس میں روانہ کر دیا ہے۔

غیرملکی خبر رساں ادارے کے مطابق عراق میں باغیوں کی سرگرمیوں کے پیش نظر امریکا نے 'یو ایس ایس جارج ایچ ڈبلیو بُش' نامی طیارہ بردار جہاز شمالی بحیرہ عرب سے خلیج فارس کے لئے روانہ کردیا ہے۔ اس جہاز پر درجنوں لڑاکا طیارے موجود ہیں۔ اس کے علاوہ یو ایس ایس فلپائن سی' او 'یو ایس ایس ٹرکسٹن' بھی خلیج فارس پہنچ رہے ہیں۔

امریکی وزارتِ دفاع کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ان جہازوں کی علاقے میں موجودگی سےعراق میں موجود امریکی شہریوں اور ان کے مفادات کی حفاظت کے لئے صدر اوباما کو مختلف اقدامات کے لئے راستوں کے انتخاب میں مدد ملے گی۔

واضح رہے کہ عراق میں دولت مشترکہ عراق و شام نامی تنظیم جسے عام طور پر داعش کہاجاتا ہے نے کئی شہروں پر قبضہ کررکھا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |