ایم کیو ایم کا کراچی بے امنی پر وفاق سے مداخلت کا مطالبہ سندھ حکومت کی مخالفت

کراچی آپریشن میں سب سے زیادہ چیخیں بھی ایم کیو ایم کی نکلتی ہیں، ناصر حسین شاہ


ویب ڈیسک April 15, 2024
سڑکوں پر احتجاج پر مجبور نہ کیا جائے، ایم کیوایم:فوٹو:ویب ڈیسک

متحدہ قومی موومنٹ ( ایم کیو ایم) پاکستان نے کراچی میں بے امنی پر وفاق سے مداخلت کا مطالبہ کردیا۔

ایم کیوایم رہنماؤں نے میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاق سے مداخلت کا مطالبہ کردیا۔ ایم کیو ایم رہنما نسرین جلیل کا کہنا تھا کہ ہما جنازے اٹھا اٹھا کر تھک گئے ہیں۔ شہر میں ہر طرف خوف و ہراس کا ماحول ہے۔ لمحہ فکریہ ہے کہ ہم کس طرح کے ماحول میں رہ رہے ہیں۔

علی خورشیدی کا کہنا تھا کہ اسٹریٹ کرائم کا مسئلہ ایم کیو ایم کا مسئلہ نہیں ہے۔ شرم آنی چاہیئے ان وزیروں کو جو کہتے ہیں امن و امان کی صورتحال بہتر ہے۔ جو لوگ مرے ہیں ان کے اہلخانہ سے پوچھا جائے ان پر کیا گزر رہی ہے۔ قومی و صوبائی اسمبلیوں میں بھرپور آواز اٹھائیں گے۔ یہ وفاقی حکومت کی بھی ذمہ داری ہے۔ کیا وہ مزید لاشیں گرنے کا انتظار کررہی ہے پھر سنجیدگی کا مظاہرہ اور مداخلت کرے گی۔ سڑکوں پر احتجاج پر مجبور نہ کیا جائے۔

دوسری جانب صوبائی وزیر سید ناصر حسین شاہ نے ایم کیو ایم کی پریس کانفرنس پر ردعمل میں کہا کہ کراچی آپریشن میں سب سے زیادہ چیخیں بھی ایم کیوایم کی نکلتی ہیں۔ متحدہ ایسے مطالبات نہ کرے جس سے وہ خود متاثر ہوں۔

انہوں نے کہا کہ اسٹریٹ کرمنلز کے خلاف پولیس اور رینجرز مل کر ٹارگیٹڈ آپریشن کر رہے ہیں۔ متحدہ کہتی ہے کہ فلاں زبان بولنے والے کرائم کر رہے ہیں جو نفرت کی سیاست کا مظہر ہے۔ کرمنلز کی نہ تو کوئی زبان ہوتی ہے اور نہ ہی کوئی مذھب یا قومیت ہوتی ہے۔ جرائم پیشہ افراد انسانیت اور امن کے دشمن ہوتے ہیں۔ سندھ حکومت اسٹریٹ کرمنلز کے کیسسز کی پیروی بہتر طریقے سے کر رہی ہے۔

ناصر حسین شاہ نے مزید کہا کہ یہ حیرت کی بات ہے کہ متحدہ کے دوست اسٹریٹ کرائم کے خلاف وفاق کو بلانا چاہتے ہیں۔ ایک طرف متحدہ کہتی ہے کہ لوکل گورنمنٹ سسٹم مضبوط کیا جائے تاکہ بلدیاتی ادارے مستحکم ہوں دوسری طرف متحدہ وفاق کو کہتی ہے کہ صوبائی معاملات میں مداخلت کرے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں