سیلز ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی مہلت میں توسیع
ٹیکس دہندگان بغیر کسی جرمانے اور اضافی سرچارج کے اپنے سیلز ٹیکس و فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی کے واجبات جمع کراسکتے ہیں
فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے سیلز ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی مہلت میں 4 دن کی توسیع کردی۔
اس حوالے سے ایف بی آر کی جانب سے جاری کردہ نوٹی فکیشن کے مطابق سیلز ٹیکس اور فیڈرل ایکسائزریٹرن جمع کرانے کی مدت بڑھا دی گئی ہے اور آخری تاریخ 18 کی بجائے 22 اپریل ہے۔
ٹیکس دہندگان بغیر کسی جرمانے اور اضافی سرچارج کے اپنے سیلز ٹیکس و فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی کے واجبات اور سیلزٹیکس و فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی کے گوشوارے مقرر معیاد تک جمع کرواسکتے ہیں۔
اس بارے میں چیف کمشنر ان لینڈ ریونیو نے ایف بی آر کے تمام فیلڈ فارمیشنز کو مراسلہ لکھ کر ہدایات بھی جاری کردی ہیں۔