دہشت گردوں کیخلاف آپریشن کا فیصلہ خوش آئند ہے الطاف حسین

دہشت گرد پاک فوج کی توجہ ہٹانےکیلئےشہروں میں حملےکریں گے، انتظامیہ اور سیکیورٹی ادارے الرٹ رہیں، قائد ایم کیو ایم


ویب ڈیسک June 15, 2014
سیاسی و مذہبی جماعتیں ذاتی اختلافات بھلا کر ایک پیج پر آجائیں، الطاف حسین فوٹو: فائل

متحدہ قومی موومنٹ کے قائدالطاف حسین نے وفاقی حکومت کی ہدایت پر شمالی وزیرستان میں دہشت گردوں کے خلاف باقاعدہ فوجی آپریشن کے آغاز کا خیرمقدم کیا ہے۔


ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین کا اپنے ایک بیان میں کہنا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پوری قوم مسلح افواج کے شانہ بشانہ ہے، انہوں نے سیاسی و مذہبی جماعتوں سے بھی اپیل کی کہ آپس کے تمام اختلافات کو بالائے طاق رکھ کر دہشت گردوں کے خلاف کئے جانے والے فوجی آپریشن میں مسلح افواج کا بھرپورساتھ دیں۔


الطاف حسین نے کہا کہ دہشت گرد پاک فوج کی توجہ ہٹانےکیلئےشہروں میں حملےکریں گے جنہیں ناکام بنانے کے لئے انتظامیہ اور قانون نافذ کرنے والے ادارے الرٹ رہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں