بلال عباس نے عمرہ ادا کرلیا ویڈیو وائرل

اداکار کے فینز نے انہیں عمرے کی ادائیگی پر مبارکباد دی


ویب ڈیسک April 16, 2024
بلال عباس کے فین نے عمرے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کی:فوٹو:ویب ڈیسک

مشہور اداکار بلال عباس نے اپنے اہل خانہ کے ہمراہ عمرہ ادا کرلیا۔

اداکار بلال عباس کی عمرے کی ادائیگی کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ ویڈیو میں بلال عباس کو دیگر عازمین کے ساتھ خانہ کعبہ کا طواف کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

بلال عباس عام طور پر اپنی ذاتی زندگی کو پرائیوٹ رکھنے کے لیے مشہور ہیں تاہم ان کی عمرے کی ادائیگی کی ویڈیو ان کے فین نے بنا کر سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کی جو وائرل ہوگئی۔




بلال عباس کے فینز نے انہیں عمرے کی سعادت پر مبارک باد دی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ بلال عباس کا ڈرامہ عشق مرشد ایک نجی چینل پر نشر ہورہا ہے جس میں ان کی اداکاری کو پسند کیا جارہا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں