آئی پی ایل ٹی20 فارمیٹ میں سب سے زیادہ رنز بنانے کا ریکارڈ بن گیا

سن رائزرز اور رائل چیلنجرز نے ایک ہی میچ میں 549 رنز کا مجموعہ بورڈ پر لگادیا


ویب ڈیسک April 16, 2024
سن رائزرز اور رائل چیلنجرز نے ایک ہی میچ میں 549 رنز کا مجموعہ بورڈ پر لگادیا (فوٹو: کرک انفو)

انڈین پریمئیر لیگ (آئی پی ایل) کی پچز بیٹرز کیلئے جنت بن گئیں، سن رائزرز حیدرآباد اور رائل چیلنجر بنگلور کے میچ ٹی20 سب سے زیادہ رنز بننے کا ریکارڈ بن گیا۔

گزشتہ روز رائل چیلنجر بنگلور کو ہوم گراؤنڈ پر سن رائزرز حیدرآباد نے 25 رنز شکست دیکر تقریباً ٹورنامنٹ سے باہر کردیا ہے، پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مہمان ٹیم نے 20 اوورز میں محض 3 وکٹوں کے نقصان پر 287 رنز کا مجموعہ لگایا، ٹریوس ہیڈ نے 41 گیندوں پر 9 چوکوں اور 8 چھکوں کی مدد سے جارحانہ 102 رنز کی اننگز کھیلی۔

ہدف کے تعاقب میں میزبان ٹیم 7 وکٹوں کے نقصان پر 262 رنز بناسکی، کپتان فاف ڈو پلیسی نے 62 جبکہ دنیش کارتک نے 83 رنز کی اننگز کھیلی تاہم ٹیم کو میچ جتوانے سے قاصر رہے۔

مزید پڑھیں: آئی پی ایل؛ دھونی کو لائیو دیکھنے کیلئے بیٹیوں کے باپ نے اسکول فیس خرچ کرڈالی

اس میچ میں مجموعی طور پر 549 رنز بنے جبکہ اس سے قبل 523 رنز کا ریکارڈ بھی آئی پی ایل کے موجودہ ایڈیشن میں بنا تھا جب 27 مارچ کو ممبئی انڈینز اور سن رائزرز حیدر آباد کی ٹیمیں مدمقابل تھیں۔

آئی پی ایل کے موجودہ ایڈیشن میں ٹیمیں چار مرتبہ 250 سے بڑا اسکور کرچکی ہیں، کسی ٹی20 ٹورنامنٹ کے ایک ایڈیشن میں یہ سب سے زیادہ مرتبہ 250 سے زائد ٹوٹل بننے کا نیا ریکارڈ ہے۔

مزید پڑھیں: دورہ پاکستان ٹھکرانے والے کیوی کرکٹرز آئی پی ایل میں موقع ملنے کے منتظر

سال 2023 اور 2022 میں انگلینڈ کے ٹی20 بلاسٹ میں 250 سے زائد رنز کا اسکور تین مرتبہ بنا تھا۔

واضح رہے کہ ٹی20 کرکٹ کے 8 بڑے ٹوٹل میں سے 3 ٹوٹل آئی پی ایل کے موجودہ ایڈیشن میں بنے ہیں۔

دوسری جانب سابق بھارتی کپتان ویرات کوہلی کی ٹیم پوائنٹس ٹیبل پر 7 میچز میں محض ایک فتح کے ساتھ 10ویں پوزیشن پر موجود ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں