ٹی20 ورلڈکپ بھارتی بورڈ کھلاڑیوں کی سہولیات کیلئے متحرک ہوگیا
اعلیٰ عہدیدار کو ہوٹل کی تلاش اور سہولیات کے لیے نیویارک بھیج دیا
بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) نے آئی سی سی ٹی20 ورلڈکپ 2024 میں ٹیم کی سہولیات کا جائزہ اور ہوٹل تلاش کرنے کیلئے اعلیٰ عہدیدار کو نیویارک بھیجوادیا۔
بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق بھارتی بورڈ کا ایک آفیشل ہوٹل اور دیگر انتظامات کا جائزہ لے گا، آئی پی ایل کے لیگ میچز کے اختتام کے ساتھ ہی بھارتی کھلاڑی امریکا روانہ ہوں گے جب کہ ناک آؤٹ مرحلے میں پہنچنے والی ٹیموں کے کھلاڑی بعد میں امریکا جائیں گے۔
امریکا پہلی بار کسی آئی سی سی میگا ایونٹ کی میزبانی کے فرائض سرانجام دے گا، اس لیے کھلاڑیوں کی سہولیات اور ہوٹلز کی نشاندہی کیلئے اعلیٰ عہدیدار کو بھارتی بورڈ نے امریکا روانہ کردیا ہے۔
مزید پڑھیں: ٹی20 ورلڈکپ ٹرافی؛ پاکستان کب آئے گی؟
آئی سی سی ٹی20 ورلڈکپ کے آغاز میں ایک ماہ سے بھی کم وقت رہ گیا ہے، بھارتی ٹیم 5 جون کو آئرلینڈ کے خلاف پہلا میچ نیویارک میں کھیلے گی، پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ 9 جون کو نیویارک میں شیڈولڈ ہے۔
مزید پڑھیں: ٹی20 ورلڈکپ؛ باقی ماندہ ٹکٹوں کی فروخت شروع
واضح رہے کہ بھارتی بورڈ ماضی میں ٹیم کیلئے دیگر ٹیموں سے الگ ہوٹلوں میں رہائش کا انتظام کرتا رہا ہے۔