یاسمین راشد نے نواز شریف کی این اے 130 سے کامیابی کو چیلنج کردیا
انتخابی عذرداری پر لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس سلطان تنویر احمد پر مشتمل الیکشن ٹربیونل سماعت کرے گا
یاسمین راشد نے نواز شریف کی این اے 130 سے کامیابی کے خلاف الیکشن ٹریبونل سے رجوع کرلیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق سابق وزیر اعظم نواز شریف کی این اے 130 سے کامیابی کو تحریک انصاف کی رہنما یاسمین راشد نے لاہور ہائی کورٹ الیکشن ٹربیونل میں چیلنج کردیا۔
انہوں ںے نواز شریف کی کامیابی کے خلاف انتخابی عذرداری دائر کی ہے جس میں نواز شریف کے کامیابی کے نوٹی فکیشن کو غیرقانونی قرار دینے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔
انتخابی عذرداری پر جسٹس سلطان تنویر احمد پر مشتمل الیکشن ٹربیونل سماعت کرے گا۔