سیاسی پارٹی کی مہم چلانے کی جعلی ویڈیوعامرخان کا قانونی کارروائی کا اعلان

ڈیپ فیک ویڈیو میں عامرخان کے 10 سال پرانے شو کے کلپ استعمال کیے گئے


ویب ڈیسک April 16, 2024
بالی ووڈ میں 35 سالہ کیرئیر میں کسی سیاسی پارٹی سے وابستگی نہیں رہی، عامرخان:فوٹو:فائل

بالی ووڈ اداکار عامرخان کی ایک سیاسی جماعت کی تشہیری مہم کی جعلی ویڈیو سامنے آگئی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بالی ووڈ کے سینئر اداکارعامرخان نے جعلی ویڈیو بنانے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کرنے کا اعلان کردیا۔

عامر خان کے دفتر سے جاری بیان کے مطابق اداکار نے اپنے 35 سالہ فلمی کیرئیر کے دوران کبھی کسی سیاسی پارٹی کی حمایت نہیں۔ عامرخان نے ماضی میں متعدد بار عوام میں شعور اجاگر کرنے کے لیے الیکشن کمیشن کی مہم میں حصہ لیا ہے تاہم ان کی کبھی بھی کسی سیاسی جماعت سے وابستگی نہیں رہی ہے۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی ویڈیو سراسر جعلی ہے۔ عامر خان نے اس سلسلے میں اعلیٰ حکام سے رابطہ کیا ہے اور جعلی ویڈیو بنانے والوں کے خلاف کارروائی کے لیے سائبر کرائم سیل ممبئی میں ایف آئی آر درج کروائی گئی ہے۔

آرٹیفیشل انٹلیجنس ( اے آئی) کی مدد سے بنائی گئی ڈیپ فیک ویڈیو میں عامرخان کے 10 سال پرانے ٹی وی شو کے کلپس استعمال کیےگئے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں