اسرائیلی فنکارہ کا غزہ میں جنگ بندی کیلئے انوکھا احتجاج

عالمی نمائش میں احتجاج کرنے والی آرٹسٹ اسرائیل کی نمائندگی کررہی ہیں


ویب ڈیسک April 16, 2024
اسرائیلی فنکارہ کا احتجاج وائرل ہوگیا:فوٹو:سوشل میڈیا

غزہ میں فوری جنگ بندی کے لیے اسرائیلی فنکارہ نے اٹلی میں جاری نمائش میں انوکھے انداز میں احتجاج کیا۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق اٹلی کے شہر وینس میں جاری عالمی آرٹ نمائش میں اسرائیل کی نمائندگی کرنے والی فنکارہ رتھ پیٹر نے اسرائیل کے پویلین کو لگا تالا کھولنے سے انکار کردیا۔ فنکارہ نے پویلین کے دروازے پر ایک پوسٹر بھی آویزاں کیا۔

اسرائیلی فنکارہ کے بنائے پوسٹر پرلکھا تھا کہ اسرائیلی پویلین کے فنکار اور منتظمین اس نمائش کا تب افتتاح کریں گے جب غزہ میں جنگ بندی ہوگی اور یرغمالیوں کی رہائی کا معاہدہ طے پا جائے گا۔

گزشتہ سال 7 اکتوبر سے غزہ پر جاری اسرائیل کے حملوں میں خواتین اور بچوں سمیت اب تک 33 ہزار سے زائد فلسطینی شہید ہوچکے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں