انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں 17 پیسے اضافہ
انٹربینک میں ڈالر 278.29 جبکہ اوپن مارکیٹ میں 279.68 روپے کا ہوگیا
انٹربینک اور اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں کمی کا تسلسل جاری رہا اور ڈالر بالترتیب 17 پیسے اور دو پیسے مہنگا ہوگیا۔
منگل کو انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت میں 17 پیسے کا اضافہ ہوا جس کے بعد انٹر بینک میں ڈالر 278.12 روپے سے بڑھ کر 278.29 روپے پر پہنچ گیا جبکہ اوپن کرنسی مارکیٹ میں امریکی ڈالر 2 پیسے کے اضافہ سے 279.68 روپے پر جا پہنچا۔
مارکیٹ میں یورو کی قیمت فروخت 96 پیسے کی کمی سے 295.87 روپے رہ گئی، اسی طرح برطانوی پاؤنڈ 10 پیسے کے اضافے سے 347.24 روپے پر پہنچ گئی۔
سعودی ریال کی قیمت فروخت 3 پیسے بڑھ کر73.97 روپے اور متحدہ عرب اماراتی درہم کی قیمت فروخت 4 پیسے کے اضافہ سے 76.04 روپے ہوگئی۔