امارات میں طوفانی بارش، پاکستان آنے اور جانے والی پروازیں متاثر

ویب ڈیسک  بدھ 17 اپريل 2024
رن وے پر پانی کھڑا ہونے کے باعث متعدد پروازیں منسوخ کرنا پڑیں:فوٹو:سوشل میڈیا

رن وے پر پانی کھڑا ہونے کے باعث متعدد پروازیں منسوخ کرنا پڑیں:فوٹو:سوشل میڈیا

دبئی سمیت متحدہ عرب امارات ( یواے ای) میں شدید بارشوں کے باعث پاکستان آنے اور جانے والی پروازوں کا شیڈول متاثر ہوگیا۔

ذرائع کے مطابق دبئی ائیرپورٹ کے رن وے پر پانی کھڑا ہونے کے باعث ملکی اور غیرملکی فلائٹ آپریشن تعطل کا شکار ہے۔ دبئی سے پاکستان آنے والی پروازیں متاثر ہونے کی وجہ سے سینکڑوں مسافر دبئی ائیرپورٹ پر پھنس گئے۔

ذرائع کے مطابق پاکستان سے دبئی جانے والی پی آئی اے کی پرواز پی کے 203اور واپس آنے والی  پرواز پی کے 204 منسوخ ہوگئی۔ پاکستان سے شارجہ جانے والی پرواز  پی کے 185 اورسیرین ائیرکی پرواز ای آر 1723 دس گھنٹے سے زائد تاخیر کا شکارہیں۔

دبئی سے پاکستان آنے والی پرواز ای آر 1724 نو گھنٹے کی تاخیر سے کل صبح پہنچے گی۔ ایمریٹس کی پرواز ای کے 622 ساڑھے تین گھنٹے تاخیر کا شکارہے۔ دبئی سے پاکستان آنے والی ائیربلیو کی پرواز پی اے 411 ساڑھے تین گھنٹے تاخیر کا شکارہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔