وزیر دفاع سے ایرانی سفیر کی ملاقات دفاعی شعبوں میں تعاون پر بات چیت
دونوں فریقوں کا مشترکہ مفادات اور سلامتی کو بڑھانے کے عزم کا اظہار
وزیر دفاع سے ایرانی سفیر نے ملاقات کی جس کے دوران دفاعی شعبوں میں تعاون پر بات چیت کی گئی۔
وزارت دفاع کی پریس ریلیز کے مطابق ایران کے سفیر رضا امیری مغادم نے اسلام آباد میں وفاقی وزیر دفاع خواجہ محمد آصف سے ملاقات کی۔
وزیر دفاع نے کہا کہ پاکستان اور ایران کے درمیان صدیوں پرانی مذہبی اور ثقافتی وابستگیوں سے جڑے خوشگوار اور برادرانہ تعلقات ہیں۔
وزیر دفاع نے مسئلہ فلسطین پر پاکستان کے مؤقف کا اعادہ کیا اور غزہ میں جنگ بندی کی جلد کامیابی اور مسئلہ فلسطین کے حل پر روشنی ڈالی۔
مشترکہ سرحدی کمیشن کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے وزیر دفاع نے کہا کہ پاکستان نے بارڈر مینجمنٹ کے حوالے سے تمام ضروری اقدامات کئے ہیں اور اس معاملے پر مشترکہ کوششیں جاری رہنی چاہئیں۔
ایرانی سفیر نے پاکستان کی دفاعی صلاحیتوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان دفاع اور توانائی کے شعبوں میں مزید تعاون کے امکانات موجود ہیں۔
دونوں فریقین نے دوطرفہ تعاون کی موجودہ سطح پر اطمینان کا اظہار کیا اور مشترکہ مفادات، سلامتی کو بڑھانے، انسداد دہشت گردی اور علاقائی اقتصادی رابطوں کے شعبوں میں اسے مزید آگے بڑھانے کے عزم کا اظہار کیا۔