پاکستان چائے درآمد کرنے والا دنیا کا تیسرا بڑا ملک بن گیا

سالانہ 2 لاکھ ٹن چائے کینیا، انڈونیشیا، بھارت، بنگلہ دیش سمیت21 ملکوں سے درآمد کی جاتی ہے


این این آئی June 16, 2014
دنیا بھر میں سب سے زیادہ چائے درآمد کرنے والوں میں روس پہلے اور مصر دوسرے نمبر پر ہے۔ فوٹو؛فائل

پاکستان سالانہ 2لاکھ ٹن سے زائد چائے درآمد کرکے دنیا بھر میں چائے درآمد کرنے والا تیسرا بڑا ملک بن گیا ہے۔

اعداد و شمار کے مطابق دنیا بھر میں سب سے زیادہ چائے درآمد کرنے والا ملک روس اور مصر دوسرا بڑا درآمد کنندہ ملک ہے۔ اقتصادی اور طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ سالانہ 2لاکھ ٹن چائے کی درآمد سے نہ صرف قیمتی زرمبادلہ کا ضیاع ہورہا ہے بلکہ چائے کے استعمال سے صحت پر بھی منفی اٖثرات مرتب ہورہے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ چائے کی درآمدات میں کمی کے لیے ملک میں چائے کی پیداوار کی فروغ سے قیمتی زرمبادلہ کے بچت کے اقدامات کی ضرورت ہے۔ پاکستان چائے کی ملکی ضروریات پوری کرنے کے لیے دنیا کے 21ملکوں سے چائے درآمد کرتا ہے، جن میں کینیا، انڈونیشیا، بھارت، بنگلہ دیش اور سری لنکا سرفہرست ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |