خام تیل کی عالمی قیمتیں 9 ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں

خام تیل کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ عراق میں شدت پسند جنگجوئوں کی تازہ کارروائیاں ہیں


APP June 16, 2014
خام تیل کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ عراق میں شدت پسند جنگجوئوں کی تازہ کارروائیاں ہیں فوٹو: فائل

تیل کی پیداوار کے حوالے سے دوسرے بڑے ملک عراق میں شدت پسند جنگجوئوں کی تازہ کارروائیوں اور کئی شہروں پر جنگجوئوں کے قبضے کے بعد عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتیں گزشتہ 9 ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں 4 ڈالر فی بیرل تک کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے اور برینٹ کروڈ کی قیمتیں 114.69 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گئی ہیں جو کہ ایک ہفتے قبل 108.77ڈالر فی بیرل پر مستحکم تھیں۔ رپورٹ کے مطابق نیویارک کے ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ کے سودے 106.64 ڈالر فی بیرل میں طے پائے جو کہ گزشتہ برس ستمبر کے بعد خام تیل کی قیمتوں کی بلند ترین سطح ہے۔

ماہرین کے مطابق خام تیل کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ عراق میں شدت پسند جنگجوئوں کی تازہ کارروائیاں اور موصل و تکریت سمیت کئی علاقوں پر عسکریت پسندوں کا قبضہ ہے۔ ماہرین نے خام تیل کی قیمتوں میں مزید اضافے کا خدشہ ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتیں 115 ڈالر فی بیرل سے تجاوز کر سکتی ہیں۔ عراق تیل پیدا کرنے والے ممالک کی تنظیم اوپیک کے رکن ممالک میں تیل کی پیداوار کے لحاظ سے دوسرا بڑا ملک ہے جو دنیا کا 4 فیصد تیل فراہم کرتا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |