بیلف اعظم سواتی کو ایف آئی اے سائبر کرائم سے برآمد کراکے پیش کرے عدالت

رہنما پی ٹی آئی 9 گھنٹے سے ایف آئی اے سائبر کرائم کے دفتر موجود ہیں، کوئی رابطہ نہیں ہے، وکیل


ویب ڈیسک April 17, 2024
—فائل فوٹو

ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج احمد ارشد جسرا کی عدالت نے اعظم خان سواتی کی مبینہ گرفتاری پر بازیابی کے لیےدائر درخواست میں رہنما پی ٹی آئی کو عدالت پیش کرنے کیلئے بیلف مقرر کردیا۔

سماعت کے دوران وکلا کے دلائل سننے کے بعد عدالت نےاعظم سواتی کی بازیابی کے لیے بیلف مقررکرتے ہوئے حکم دیاکہ بیلف اعظم سواتی کو ایف آئی اے سائبر کرائم سے برآمد کراکے عدالت پیش کرے۔

بیلف کواعظم کی بازیابی کے لیے ایف آئی اے پولیس سٹیشن یا محکمہ کے دفتر کی تلاشی لینے کا اختیار ہے، بازیابی کی صورت میں اعظم خان کو 18 اپریل کو بیلف رپورٹ سمیت عدالت میں پیش کرے گا۔

درخواست میں کہاگیا تھا کہ اعظم سواتی متنازع ٹویٹس معاملے پر ایف آئی اے سائبر کرائم دفتر موجود ہیں، اعظم سواتی عدالت کی ہدایت پر صبح ایف آئی اے سائبر کرائم دفتر شاملِ تفتیش ہونے کے لیے پہنچے تھے، صبح ساڑھے گیارہ بجے سے ایف آئی اے سائبر کرائم دفتر موجود ہیں۔

اعظم سواتی کے وکیل سہیل خان نے اعظم سواتی کی بازیابی کے لیے عدالت سے رجوع کیا جس پر عدالت نے اعظم سواتی کی ایف آئی اے سائبر کرائم سےبازیابی کےلئے سیکشن 491 کی درخواست منظور کرلی۔

عدالت نے 20 اپریل سے قبل اعظم سواتی کو ایف آئی اے کے ساتھ شامل تفتیش ہونے کی ہدایت کی تھی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں