کیا یواے ای میں ریکارڈ توڑ بارش ’’کلاؤڈ سیڈنگ‘‘ کی وجہ سے ہوئی؟ حکام کی وضاحت

ویب ڈیسک  بدھ 17 اپريل 2024
—فوٹو:خلیج ٹائمز

—فوٹو:خلیج ٹائمز

ابوظہبی: متحدہ عرب امارات (یو اے ای) میں ریکارڈ بارش کے باعث نظام زندگی مفلوج ہو کر رہ گیا جبکہ سوشل میڈیا پر قیاس آرائیاں زیر گردش ہیں کہ نیشنل سینٹر آف میٹرولوجی (این سی ایم) نے بارش کے لیے مصنوعی یا سیائنسی طریقہ استعمال کیا ہے۔ 

جس پر نیشنل سینٹر آف میٹرولوجی نے زیر گردش قیاس آرائیوں کو مسترد کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ مصنوعی بارش کا طریقہ کار (کلاؤڈ سیڈنگ کا کوئی مشن فعال نہیں تھا۔

این سی ایم کے ڈاکٹر احمد حبیب نے خلیج ٹائمز کو بتایا کہ ’’انتہائی موسمی حالات کے دوران کوئی کلاؤڈ سیڈنگ نہیں کی جاتی ہے، اس عرصے میں سیڈنگ آپریشن کے لیے کوئی پائلٹ نہیں بھیجا گیا‘‘۔

واضح رہے کہ یو اے ای میں گزشتہ روز ہونے والی غیر معمولی بارش نے گزشتہ 75 برس کا ریکارڈ توڑ دیا تھا۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔