دنیا بھرمیں ہمارے ڈرامے اورموسیقی کی مثال دی جاتی ہے سجاد علی
نوجوانوں سے بہت سی امیدیں ہیں، موسیقی کے شعبے میں معیاری کام ہورہا ہے، گلوکار
گلوکار سجاد علی نے کہاہے کہ نوجوانوں سے بہت سی امیدیں ہیں ہمارے ہاں موسیقی کے شعبے میں معیاری کام ہورہاہے میں جب نئے فنکاروں کو سنتا ہوں توخوشی ہوتی ہے۔
ان خیالات کا اظہار انھوں نے ایکسپریس سے بات کرتے ہوئے کیا۔ ان کا کہناتھاکہ جب بھی پاکستان آتاہوں اچھالگتاہے' ہماری عوام مجھے جس طرح پیارکرتی ہے میں ان کا لفظوں میں شکریہ ادا نہیں کرسکتا۔ ایک سوال کے جواب میں سجادعلی کاکہناتھاکہ ہمیں موسیقی کے شعبے میں آگے بڑھنے کے لیے اساتذہ کے نقش قدم پرچلناہوگااورپاکستان کی میوز ک انڈسٹری نے جتنا کام کیاہے وہ قابل تعریف ہے' دنیا بھر میں ہمارے ڈرامے اور موسیقی کی مثال دی جاتی ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان کامستقبل روشن ہے اور ہمیں مستقبل میں بہت اچھے فنکارملیں گے' جنھوں نے بہت آگے جاناہے۔