وزیرداخلہ کا غیرموثر زائد المیعاد شناختی کارڈز پر جاری سمزبند کرنے کا حکم

ڈیتھ سرٹیفکیٹ پر عائد فیس ختم کی جارہی ہے ، محسن نقوی


ویب ڈیسک April 18, 2024
عوام کے ڈیٹا کی حفاظت یقنینی بنائی جائے، وزیرداخلہ:فوٹو:فائل

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے غیرموثر اور زائد المیعاد شناختی کارڈز پر جاری سمزجلد بند کرنے کی ہدایت دے دی۔

وزیرداخلہ محسن نقوی نے اسلام آباد میں نادرا ہیڈ کوارٹر کا دورہ کیا اور زائد المیعاد اورغیرموثر شناختی کارڈز پر جاری شدہ موبائل سمز کو بند کرنے کا حکم دیا۔

وزیرداخلہ محسن نقوی نے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہا کہ عوام کی سہولت کیلئے ڈیتھ سرٹیفیکٹ کی فیس ختم کی جا رہی ہے۔ عوام کو تیز رفتار سروس فراہم کرنے کےلیےنادرا کے ماڈل آفس بنائے جائیں گے جس سے سروس ڈیلیوری میں بہتری آئے گی۔

انہوں نے پیدائش، موت، شادی اور طلاق کے سرٹیفکیٹس کے مسائل کو مؤثر طریقے سے حل کرنے کے لیے یونین کونسل دفاتر کے ساتھ ملکر سہل نظام متعارف کرانے اورشہریوں کے ڈیٹا کی مکمل حفاظت کو یقینی بنانے اور موبائل پلیٹ فارمز پر مزید سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں