کراچی میں تیز بارش کا امکان ختم سسٹم پنجاب اور کےپی کیطرف منتقل

رات گئے شہر کے مختلف علاقوں میں بوندا باندی ہوئی تھی


ویب ڈیسک April 18, 2024
(فوٹو: فائل)

بارش کا نیا سسٹم کراچی میں اثر انداز ہوئے بغیر ملک کے وسطی اور بالائی علاقوں کی جانب چلا گیا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق اب کراچی میں ہلکی بارش کا امکان ہے جبکہ تیز یا موسلادھار بارش کے امکانات نہیں تاہم دن بھر مطلع جزوی ابر آلود رہنے کی توقع ہے۔

شہر کا آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 30 سے 32 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔

رات گئے شہر کے مختلف علاقوں میں بوندا باندی ہوئی جبکہ دن کے وقت بعض علاقوں میں ہلکی اور کہیں کہیں تیز بارش بھی ہوئی ہے۔ ایئرپورٹ، یونیورسٹی روڈ، اسکیم 33، نمائش، صدر، مزار قائد اور لیاری میں بارش ہوئی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں