پی ٹی آئی کی جلسوں کی درخواست پر ڈی سی لاہور کو فیصلہ کرنے کا حکم
ڈی سی لاہور درخواست گزار کو سن کر قانون کے مطابق فیصلہ کریں، لاہور ہائی کورٹ
لاہور ہائی کورٹ نے پی ٹی آئی کی جلسوں کی درخواست پر ڈپٹی کمشنر کو فیصلہ کرنے کا حکم دے دیا۔
ہائی کورٹ میں پی ٹی آئی کو مینار پاکستان،موچی گیٹ اور مغل پورہ میں جلسوں کی اجازت نہ دینے کے خلاف درخواست کی سماعت ہوئی۔
عدالت نے جلسوں کی اجازت کے لیے درخواست ڈی سی لاہور کو بھجواتے ہوئے ہدایت کی کہ ڈی سی لاہور درخواست گزار کو سن کر انکی زیر التوا درخواست پر قانون کے مطابق فیصلہ کریں۔
عدالت نے ندیم الطاف اور محمد خان مدنی کو کل ڈی سی لاہور کے روبرو پیش ہونے کا حکم بھی دیا۔

جسٹس شجاعت علی نے پی ٹی آئی کے ندیم الطاف اور محمد خان مدنی کی درخواستوں پر سماعت کی۔ ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل پنجاب رانا شمشاد نے درخواستوں کے قابل سماعت ہونے پر اعتراض اٹھایا۔