سوئس حملوں کے سامنے ایکواڈور پسپا یورپی ٹیم 12 سے فتحیات

جنوبی امریکن ٹیم کی کھیل کے 22ویں منٹ میں اینرویلنسیا کے گول کی بدولت برتری ملی


Sports Desk/AFP June 16, 2014
جنوبی امریکن ٹیم کی کھیل کے 22ویں منٹ میں اینرویلنسیا کے گول کی بدولت برتری ملی۔ فوٹو: اے ایف پی

برازیل ورلڈ کپ میں سوئس حملوں کے سامنے ایکواڈور کی ٹیم پسپا ہوگئی، یورپی ٹیم نے میدان 2-1 سے مارلیا، فیصلہ کن گول کھیل کے اختتامی لمحات میں ہیرس سیفارووک نے بنایا۔

انھوں نے انجری ٹائم کے تیسرے منٹ میں یہ کارنامہ انجام دیا، اس سے قبل ابتدائی 90 منٹ کے کھیل میں مقابلہ 1-1 سے برابر رہا تھا، بظاہرپوائنٹس تقسیم ہوتے دکھائی دے رہے تھے، ایکواڈور کو اینر ویلنسیا نے کھیل کے 22ویں منٹ میں گول داغ کر برتری دلوائی، جو پہلے ہاف کے اختتام تک قائم رہی، تاہم دوسرے ہاف میں سوئس پلیئرز نے بھی ہمت دکھاتے ہوئے ابتدا ہی سے جارحانہ انداز اپنایا، اس کا صلہ انھیں کھیل کے 48ویں منٹ میں اس وقت مل گیا جب ایڈمیر مہمیڈی نے ساتھی پلیئر کے کراس پر عمدہ ہیڈر کے ذریعے تین دفاعی کھلاڑیوں کے درمیان میں اچھل کر گیند کو جال میں پہنچاکر اپنی ٹیم کو خسارے سے باہر نکالا۔

کھیل کے 85ویں منٹ میں ملنے والی پنالٹی پر ایکواڈور کے پلیئر نے پنالٹی پر عمدہ کک لگائی جسے سوئس گول کیپر نے نہایت چابکدستی سے روک لیا، تاہم اختتامی لمحات ایکواڈور کے دفاعی کھلاڑی کو سستی برتنا مہنگا پڑگیا، اس کا بھرپور فائدہ اٹھاتے ہوئے سوئس ٹیم نے فیصلہ کن گول داغ کر مکمل تین پوائنٹس حاصل کرلیے، ہیرس سیفارووک نے انجری ٹائم کے تیسرے منٹ میں گیند کو جال میں پہنچایا،اس سے قبل اتوار کو علی الصبح منعقدہ میچ میں آئیوری کوسٹ نے بھی خسارے میں جانے کے باوجود ایشین چیمپئن جاپان کو 2-1 سے مات دے دی۔

گروپ 'سی ' مقابلے میں اے سی میلان کے اسٹار کیوسیک ہونڈا کے گول کی بدولت کھیل کے 16ویں منٹ میں برتری حاصل کی، جو پہلے ہاف کے اختتام تک برقرار رہی، تاہم کھیل کے دوسرے حصے میں 64ویں منٹ میں ولفریڈ بونی اور اس کے دو منٹ بعد گیروینو نے گیند کو جال کی راہ دکھاکر اپنی ٹیم کو فتح سے ہمکنار کرادیا، ہونڈا نے پنالٹی ایریا میں گیند ملنے کے بعد اپنے بائیں پائوں سے گیند کو کک لگاکر جال میں پہنچایا، جسے روکنا حریف گول کیپر بوبکا بیری کیلیے تقریباً محال تھا، خسارے میں جانے کے بعد اگرچہ آئیوری کوسٹ کو کئی مواقع ملے لیکن وہ زیادہ پراعتماد دکھائی نہیں دیے، دوسری جانب جاپانی اسٹرائیکر ایشوٹو یوشیڈا نے کھیل کے 24ویں منٹ میں اسٹریٹ شاٹ لگایا جو خوش قسمتی سے حریف گول کیپر نے دبوچ لیا۔

انگلش پریمیئر لیگ کھیلنے والے جاپانی دفاعی کھلاڑی مایا یوشیڈا کو حریف پلیئر سیری ڈی سے گیند غلط انداز میں چھیننے پر ریفری نے یلو کارڈ دکھایا، اس موقع پر ملنے والی فری کک پر یحیٰ طورے کی لگائی ہوئی ہٹ گول پوسٹ کے اوپر سے باہر چلی گئی، اسی طرح کھیل کے 36ویں منٹ میں ہونڈا انفرادی طور پر دوسرا گول داغنے میں ناکام رہے، جب ان کے پائوں سے ٹکرانے والی گیند گول پوسٹ کے اوپر سے باہر چلی گئی، آئیوری کوسٹ نے تجربہ کار اسٹرائیکر ڈیڈائر ڈروگبا کو کھیل کے 62ویں منٹ میں ڈی سیرے کی جگہ میدان میں اتارا، جس کے بعد آئیوری کوسٹ کے حملوں میں شدت آگئی، 68ویںمنٹ میں گیروینو نے بھی ہیڈر کے ذریعے گیند کو جال میں پہنچاکر اپنی ٹیم کا فیصلہ کن برتری دلوادی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں