مینز ہاکی ورلڈ کپ میں آسٹریلوی راج نیدرلینڈز ناکام

دفاعی چیمپئن نے فائنل میں گولوں کی بوچھاڑ کرتے ہوئے مقابلہ 1-6 سے جیت لیا، کرس سیریلو نے ہیٹ ٹرک کا کارنامہ انجام دیا


Sports Desk June 16, 2014
ٹورنامنٹ میں ارجنٹائن کی تیسری پوزیشن جبکہ جرمنی کو چھٹی پوزیشن پر اکتفا کرنا پڑا۔ فوٹو: اے ایف پی

مینز ہاکی میں آسٹریلوی راج برقرار رہا، دفاعی چیمپئن نے فائنل میں نیدرلینڈز پر گولوں کی بوچھاڑ کرتے ہوئے مقابلہ 1-6 سے جیت لیا، کرس سیریلو نے ہیٹ ٹرک کا کارنامہ انجام دیا۔

انگلینڈ کو پچھاڑنے والے ارجنٹائن نے تیسری پوزیشن پر قبضہ جمالیا، بیلجیئم نے جرمنی کو مات دیکر پانچویں پوزیشن اپنے نام کرلی، اسپین کو نیوزی لینڈ نے پنالٹی پر ہراکر ساتواں نمبر حاصل کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق 13واں مینز ہاکی ورلڈ کپ اختتام پذیر ہوگیا، اتوار کو آسٹریلیا نے فائنل میں میزبان نیدرلینڈز کو 1-6 سے آئوٹ کلاس کرتے ہوئے تیسری مرتبہ چیمپئن بننے کا اعزاز پالیا، فاتح ٹیم کیلیے کرس سیریلو نے ہیٹ ٹرک کا کارنامہ انجام دیا جبکہ ایک ایک مرتبہ کیرین گوورز ، گلین ٹرنر اور جمی ڈائر نے گیند کو جال کے سپرد کیا، ڈچ ٹیم کا واحد گول جیرویون ہرٹزبرجر نے بنایا، کوکابوراز نے تیسری مرتبہ ورلڈ ٹائٹل جیت کر نیدرلینڈز کی ہمسری کرلی۔

پاکستان کو سب سے زیادہ چار مرتبہ ورلڈ چیمپئن بننے کا اعزاز حاصل ہے لیکن اس مرتبہ گرین شرٹس ایونٹ کیلیے کوالیفائی نہیں کرپائے تھے، تیسری پوزیشن کے مقابلے میں ارجنٹائن نے انگلینڈ کو 0-2 سے قابو کرلیا، فاتح ٹیم کیلیے دونوں مرتبہ میٹائس پیراڈئس نے گیند کو جال کی راہ دکھائی، بیلجیئم نے جرمنی کو 2-4 سے پچھاڑ کر پانچویں پوزیشن ہتھیالی، کامیاب سائیڈ کیلیے بون، کوسینز، وین ایوبل اور ڈوسائر نے گول اسکور کیے، جرمنی کیلیے زیلر اور فوش نے حریف گول کیپر کو چکمہ دیا، ساتویں پوزیشن کے مقابلے میں نیوزی لینڈ نے اسپین کو پنالٹیز پر 1-4 سے ہرادیا ۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں