کیویز کیخلاف سیریز سے قبل اعظم خان کو انجری نے گھیر لیا
وکٹ کیپر بیٹر کو تکلیف گزشتہ روز ٹریننگ سیشن کے دوران ہوئی تھی
نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز کے آغاز سے قبل ہی اعظم خان کو انجری نے گھیر لیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق قومی ٹیم کے جارح مزاج وکٹ کیپر بیٹر اعظم خان دائیں گھٹنے اور کالف مسل کی تکلیف میں مبتلا ہوگئے ہیں، انہیں تکلیف گزشتہ روز ٹریننگ سیشن کے دوران ہوئی تھی۔
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی میڈیکل ٹیم اعظم خان کی دیکھ بھال کررہی ہے جبکہ کرکٹر کی نیوزی لینڈ کیخلاف میچز میں شرکت کا فیصلہ رپورٹ آنے کے بعد کیا جائے گا۔
مزید پڑھیں: بابراعظم سوشل میڈیا پر شاہین سے اختلافات کی خبروں پر "حیران"
واضح رہے کہ نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز کا پہلا آج شام 7 بجے مقامی وقت کے مطابق راولپنڈی میں کھیلا جائے گا۔