سعودی عرب میں قرآنی آیات کی بے حرمتی کرنے والا ملعون گرفتار
ملزم کو گرفتار کرکے پبلک پراسیکیوشن کے حوالے کر دیا گیا
سعودی عرب میں قرآنی آیات کا مذاق اُڑانے والے ایک شخص کو گرفتار کرلیا گیا۔
سعودی میڈیا کے مطابق ملعون شخص نے قرآنی آیات پر نامناسب آڈیو پیغام بنایا تھا جس میں احکام ربانی کا مذاق اُڑایا تھا (نعوذ باللہ) اور اس آڈیو کو سوشل میڈیا پر وائرل کردیا تھا۔
جس پر صارفین نے اس شخص کے خلاف پولیس میں شکایتیں درج کرائی تھیں۔ پولیس نے قانونی کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کرکے پبلک پراسیکیوشن کے حوالے کر دیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ یہ کارروائی سعودی عرب میں اسلام اور عوامی اخلاقیات سے متصادم جرائم کی بیخ کنی کے لیے کی گئی۔ ملزم کو قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی۔
یاد رہے کہ سعودی عرب میں مذاہب، آسمانی کتب اور مقدس شخصیات کی اہانت پر سخت سے سخت سزا دی جاتی ہے۔