ہیل ٹینس راجرفیڈرر 7 ویں مرتبہ چیمپئن بننے میں کامیاب

فائنل میں الیجاندرو فالا کو مات، برمنگھم ویمنز کلاسک کی ٹرافی پر ایناایوانووک کا قبضہ


Sports Desk June 16, 2014
ہیل، جرمنی، سوئس ٹینس اسٹار راجرفیڈرر وننگ ٹرافی اٹھائے ہوئے، فائنل میں الیجاندرو ہارگئے۔ فوٹو: اے ایف پی

SYDNEY: راجر فیڈرر نے ہیل مینز ٹینس ٹورنامنٹ 7ویں باراپنے نام کرلیا، انھوں نے اتوارکو فائنل میں کولمبیا کے الیجاندرو فالا کیخلاف زبردست مقابلے کے بعد 6-7(7/2) اور 6-7(7/3) سے کامیابی پائی۔

32 سالہ دفاعی چیمپئن اور ورلڈ نمبر4 فیڈرر نے سیزن میں دوسری ٹائٹل فتح حاصل کی لیکن اس کیلیے انھیں ورلڈ نمبر69 حریف فالا کیخلاف اپنے تمامتر تجربے کو بروئے کار لانا پڑا، اس سے قبل فیڈرر نے رواں برس دبئی میں ٹائٹل جیتا تھا۔ دوسری جانب کوئنز ٹینس ٹورنامنٹ کے فیصلہ کن معرکے میں بے بی فیڈرر کی عرفیت رکھنے والے بلغارین اسٹار گریگور دیمیتروف نے اسپینش حریف فلکیانو لوپز کو زیر کرلیا، ان کی فتح کا اسکور 6-7(8/10)، 6-7(7/1) اور6-7(8/6) رہا۔

ادھر برمنگھم ویمنز کلاسک کی ٹرافی ٹاپ سیڈ سربیا کی ایناایوانووک نے اپنے قبضے میں کرلی، انھوں نے فائنل میں جمہوریہ چیک کی باربورا زالووا اسٹرائیکووا کو اسٹریٹ سیٹ میں 3-6 اور2-6 سے ٹھکانے لگادیا، سابق ورلڈ نمبرون 26 سالہ ایناایوانووک نے ومبلڈن سے قبل گراس کورٹ پر ٹائٹل فتح کو اپنے لیے اہم قراردیا، انھوں نے کہاکہ میں کب سے اس فتح کا انتظار کررہی تھی، اس نتیجے نے میری صلاحیتوں پر شک کرنیو الے تمام ناقدین کو خاموش کرادیا،میں اس ٹائٹل جیت پر بہت خوش ہوں،اگرچہ میری حریف پلیئر نے عمدہ کھیل پیش کیا لیکن میں نے اپنی بھرپور کوشش کرتے ہوئے کامیابی کو گلے لگالیا۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں