شمالی وزیرستان آپریشن کا نام ’’ضرب عضب‘‘حضورؐ کی تلوار کے نام پر رکھا گیا

عضب نامی تلوار نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے غزوہ بدر اور غزوی احد میں استعمال کی تھی


Jahangir Minhas June 16, 2014
آپؐ نے العضب نامی تلوارغزوہ بدر اور احد میں استعمال کی، مطلب کاٹنے والی ہے۔ فوٹو: فائل

شمالی وزیرستان میںفوجی آپریشن کی نگرانی جی اوسی شمالی وزیرستان میجرجنرل ظفراللہ کریں گےا ور اس کا نام ''ضرب عضب'' رکھا گیا ہے جو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی ایک تلوار کا نام ہے۔

عضب عربی زبان کالفظ ہے جس کا مطلب تیزیاکاٹنے والاہوتاہے، یہ تلوارنبی کریم ؐ کوایک صحابی نے غزوہ بدرسے پہلے دی تھی ،آپؐ نے یہی تلوارغزوہ بدراورغزوہ احد میں استعمال کی ،بعدمیںیہ تلوارصحابہ کرام ؓ کے پاس موجود رہی،آج یہ تلوار قاہرہ کے جامعہ حسین میں موجود ہے ۔ پاک فوج نے شمالی وزیرستان آپریشن کانام ''ضرب عضب'' اس تلوار کی نسبت سے رکھا ہے ،اس کامطلب ضرب کاری ہے۔ اس سے قبل پاک فوج سوات میں کامیاب آپریشن راہ راست اورجنوبی وزیرستان میںکامیاب آپریشن راہ نجات کرچکی ہے ۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں