آپریشن کا وژن’’دہشتگردوں سے پاک شمالی وزیرستان‘‘ ترقیاتی پیکیج متوقع

وفاق نے فیصلہ کیا ہے کہ اگر آپریشن کے لئے ترقیاتی اور غیرترقیاتی بجٹ میں کٹوتی بھی کرنا پڑی تو کی جائے گی

شمالی وزیرستان میں شروع کئے گئے آپریشن کا پلان انتہائی مربوط اور جدید ہے۔ فوٹو: فائل

حکومت کی جانب سے شمالی وزیرستان کو دہشتگردوں سے پاک کرنے کے بعد جلد ہی خصوصی ترقیاتی پیکج کے اعلان کا بھی امکان ہے ۔


ذرائع کا کہنا ہے کہ شمالی وزیرستان میں شروع کئے گئے آپریشن کا پلان انتہائی مربوط اور جدید ہے، پہلے مرحلے میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو ایئراسٹرائیک کے ذریعے تباہ کیا جارہاہے اور پھر زمینی دستے کارروائی کرکے علاقے کا کنٹرول سنبھالیں گے ،اس آپریشن کا وژن دہشت گردوں سے پاک شمالی وزیرستان ہے،حکومتی حلقوں کا کہناہے کہ علاقے کو دہشتگردوں سے پاک کرنے کے بعد خصوصی ترقیاتی پیکج کا اعلان بھی کیا جائے گا۔

وفاق نے فیصلہ کیا ہے کہ اگراس گرینڈ آپریشن کے لیے ترقیاتی اور غیر ترقیاتی بجٹ میں کٹوتی کرنا پڑی تو بھی کی جائے گی اور وزیرخزانہ اسحاق ڈارکو ہدایت کردی گئی ہے کہ وہ 20ارب تک کی اسپیشل گرانٹ تیار رکھیں،ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم نے وفاقی وزیرسرحدی امورعبدالقادر بلوچ کواہم ذمے داری تقویض کردی ہے،وہ متاثرین کو سہولتیں فراہم کرنے کی نگرانی اورخیبرپختونخواحکومت کے ساتھ ملکر فوری ریلیف پلان مرتب کرینگے۔
Load Next Story