اسپیکر نے انتخابی اصلاحات کمیٹی کے لئے سیاسی جماعتوں سے نام مانگ لیے

سردار ایاز صادق جلد ہی چیئرمین سینیٹ سید نیئر حسین بخاری سے رابطہ کرکے مشاورت کریں گے


آن لائن June 16, 2014
وزیراعظم میاں محمد نواز شریف نے اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق سےانتخابی اصلاحات کے لئے کمیٹی تشکیل دینے کی اپیل کی تھی فوٹو: فائل

KARACHI: اسپیکر قومی اسمبلی نے انتخابی اصلاحات کمیٹی کے لئے سیاسی جماعتوں سے ممبران کے نام مانگ لیے۔

مقامی خبر رساں ادارے کے مطابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف نے اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق سے اپیل کی تھی کہ وہ چیئرمین سینیٹ سے مشاورت کرکے انتخابی اصلاحات کے لئے کمیٹی تشکیل دیں۔ اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق جلد ہی چیئرمین سینیٹ سید نیئر حسین بخاری سے رابطہ کرکے مشاورت کریں گے، اس کے علاوہ اسپیکر نے پارلیمنٹ میں موجود سیاسی جماعتوں سے انتخابی اصلاحاتی کمیٹی کے لیے نام مانگ لئے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں