ڈکیتی کے ملزمان سے رشوت لینے کا معاملہ ایس ایچ او چوکی انچارج گرفتار

ملزمان کو گرفتار کر کے تھانہ کی بجائے ایک ڈیرے پر رکھا ہوا تھا، ترجمان پولیس جھنگ

(فوٹو: فائل)

ڈکیتی کے مقدمات میں ملوث ملزمان کو مبینہ رشوت لیکر فرار کروانے پر ڈی پی او راشد کی ہدایت پر تھانہ وریام کے ایس ایچ او اور چوکی رستم کے انچارج کے خلاف مقدمہ درج کر کے انہیں گرفتار کر لیا گیا۔

پولیس ترجمان کے مطابق ایس ایچ او واصف نول اور اے ایس آئی نجم عباس نے ملزمان کو گرفتار کر کے تھانہ کی بجائے ایک ڈیرے پر رکھا ہوا تھا۔


پولیس ترجمان کے مطابق ملزمان پولیس اہلکاروں نے مبینہ رشوت لیکر ڈکیتی میں ملوث ملزمان کو چھوڑ دیا، قصور وار اہلکاروں کو چارج شیٹ بھی جاری کردی گئی ہے۔

ترجمان کے مطابق محکمانہ کارروائی بھی عمل میں لائی جائے گی، محکمانہ قوائد و ضوابط کی خلاف ورزی کر کے ملزمان کو فرار کروانا سنگین جرم ہے جو قابل مواخذہ ہے۔
Load Next Story