- لاہور: ٹکسالی گیٹ کے علاقے میں موٹرسائیکل سوار کی فائرنگ سے پولیس اہلکار شہید
- رواں مالی سال کے 9 ماہ میں مالیاتی خسارہ 4337 ارب سے تجاوز کرگیا
- ترکیے کا عالمی عدالت میں اسرائیل کے خلاف نسل کشی کیس میں فریق بننے کا اعلان
- سعودی عرب کے مختلف علاقوں میں موسلادھار بارش، اسکول بند
- قومی اسمبلی میں آزاد اراکین کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت تسلیم، فہرست جاری
- کلرکہار؛ موٹروے پولیس اور خواتین کے درمیان تلخ کلامی کی ویڈیو وائرل
- اپیکس کمیٹی سندھ کا ہنگامی اجلاس طلب
- کراچی میں پارہ 39.4 ڈگری تک پہنچ گیا، کل 40 ڈگری تجاوز کرنے کا امکان
- پنجاب میں مزید 31 اعلیٰ افسران کے تقرر و تبادلوں کے احکامات
- متحدہ اور پی پی میں ڈیڈ لاک ختم، ملکر قوم کی خدمت کرنے پر اتفاق
- علی ظفر سینیٹ میں پی ٹی آئی کے پارلیمانی لیڈر نامزد
- چیمپئنز ٹرافی: بھارت کے میچز ایک ہی شہر میں کرانے کی تجویز
- اسرائیلی مصنوعات کا بائیکاٹ؛ ملائیشیا میں فاسٹ فوڈ برانڈ کے ریسٹورینٹس بند ہوگئے
- حکومت اسٹیل مل بحال نہیں کرسکتی تو سندھ حکومت کے حوالے کردے، بلاول
- صدر مملکت کا کراچی اور کچے میں ڈاکوؤں کے خلاف سخت کارروائی کا حکم
- پالتو بلی کی ایک چھوٹی سی غلطی نے گھر کو آگ لگادی
- 200 سے زائد پُرانی کتب پر زہریلی دھاتوں کے نقوش دریافت
- وٹامن ڈی اور قوتِ مدافعت کے درمیان ممکنہ تعلق کا انکشاف
- ہم نے قائداعظم کا اسرائیل مخالف نظریہ سمجھا ہی نہیں، مولانا فضل الرحمان
- کے ٹو ایئرویز کو کارگو لائسنس جاری
کراچی میں غیرملکیوں کی گاڑی پر خودکش حملہ؛ 2 دہشت گرد ہلاک
کراچی کے علاقے لانڈھی مانسہرہ کالونی اسٹاپ کے قریب خودکش دھماکے میں 2 افراد ہلاک ہو گئے، پولیس کے مطابق خودکش دھماکے اور فائرنگ سے ہلاک دونوں افراد حملہ آور تھے۔
ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ لانڈھی مانسہرہ کالونی اسٹاپ کے قریب خودکش حملہ آور نے خود کو گاڑی کے قریب دھماکے اُڑایا۔ دہشت گردی کے واقعے کے بعد جائے وقوع سے ہلاک اور زخمیوں کو فوری طبی امداد کے لیے جناح اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ دھماکے کے وقت فائرنگ بھی ہوئی، جس میں 2 سکیورٹی گارڈ بھی زخمی ہوئے ہیں۔
ہلاک ہونے والوں کی شناخت نہیں ہوسکی تاہم دونوں کی عمر 30 اور 35 سال کے لگ بھگ بتائی جاتی ہے جب کہ زخمی ہونے والوں میں نور محمد ولد محمد صدیق عمر 45 سال اور لنگر خان ولد ساون خان عمر 45 سال شدید زخمی ہیں۔
پولیس اور سیکیورٹی اداروں نے جائے وقوع کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا ہے۔
پولیس کی جانب سے ابتدائی معلومات کے مطابق دھماکے میں جاپانی شہریوں کی گاڑی (ہائی ایس) کو نشانہ بنایا گیا جس پر 4 غیر ملکی سوار تھے جو محفوظ رہے، پولیس حکام کا کہنا ہے کہ مارے جانے والے دونوں افراد حملہ آور تھے۔
ڈی آئی جی ایسٹ اظفر مہیسر نے جائے حادثہ کا دورہ کرتے ہوئے بتایا کہ خودکش دھماکے میں 2 حملہ آور ہلاک ہوئے جب کہ ایک ساتھی موقع سے فرار ہوگیا۔
اظفر مہیسر نے کہا کہ غیر ملکی ایکسپورٹ پروسیسنگ زون جارہے تھے جب انکی گاڑی کو نشانہ بنایا گیا، دھماکے سے ایک گاڑی اور موٹرسائیکل کو بھی نقصان پہنچا۔
دوسری جانب وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے مانسہرہ کالونی میں غیر ملکیوں کی گاڑی پر حملے کی رپورٹ طلب کرلی ہے۔ وزیراعلیٰ کو دی گئی ابتدائی رپورٹ میں بتایا گیا ہےکہ پولیس کی بروقت کارروائی سےغیر ملکی محفوظ رہے، ان کا ایک گارڈ زخمی ہوا ہے۔ وزیراعلیٰ سندھ نے آئی جی کو واقعے کی تحقیقات کر کے رپورٹ دینے کی ہدایت کردی۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔