اسرائیل کا ایران پرفضائی حملہ اصفہان میں 3 ڈرون تباہ کر دئیے گئے   

اسرائیل کی فضائیہ نے ایران پر حملے کی تصدیق کردی، عرب میڈیا


ویب ڈیسک April 19, 2024
اسرائیلی حملے کے بعد تہران سمیت متعدد شہروں میں پروازیں معطل کردی گئیں:فوٹو:سوشل میڈیا

اسرائیل کی فضائیہ نے ایران کے شہر اصفہان پرحملہ کردیا۔

عرب میڈیا کے مطابق ایران کے شہر اصفہان کے ہوائی اڈے کے قریب متعدد دھماکے ہوئے۔ دھماکوں میں کسی کے ہلاک یا زخمی ہونے کی فی الحال کوئی اطلاع نہیں ملی۔اصفہان میں 3 اسرائیلی ڈرون مار گرائے گئے۔

اسرائیلی فضائیہ نے اصفہان پرحملے کی تصدیق کردی ہے۔ ایران کی فضائی نیوی گیشن کے تعلقات عامہ کے ڈائریکٹرنے بتایا کہ اسرائیلی حملوں کے بعد تہران، اصفہان، شیراز، مغربی، شمال مغربی اور جنوب مغربی ہوائی اڈوں کے لیے پروازیں معطل کردی گئی ہیں۔۔

ایران نے دھماکوں کی اطلاعات کے بعد اپنے فضائی دفاع کو فعال کر دیا ہے جب کہ ایرانی میڈیا رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ طیارہ شکن اسلحے سے متعدد علاقوں میں اڑنے والی اشیاء کو مار گرایا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں