سندھ نجی اسپتالوں میں علاج پر مریض بل پر 5 فیصد ٹیکس ادا کرینگے

جب مریض اسپتال کا بل ادا کرے گا تب مریض کے بل پر 5فیصد ٹیکس تحریر ہوگا، نجی اسپتالوں کی انتظامیہ کا موقف


Tufail Ahmed June 16, 2014
مریضوں سے ٹیکس وصول کرنے کی ایم کیوایم سمیت بعض حکومتی ارکان نے بھی مخالفت کی تھی فوٹو: فائل

حکومت سندھ کی جانب بجٹ میں نجی اسپتالوں پر5فیصدٹیکس عائدکرنے سے براہ راست مریضوں متاثرہوں گے۔

صوبائی بجٹ میں پہلی بار مریضوں سے5فیصدٹیکس وصول کرنے کا فیصلہ کیاگیا ہے جو مریضو ں کے حقوق کی پامالی ہے،بجٹ میں مریضوں سے ٹیکس وصول کرنے کی ایم کیوایم سمیت بعض حکومتی ارکان نے بھی مخالفت کی تھی تاہم وزیراعلیٰ سندھ نے ایک نہ سنی اورنجی اسپتالوں کے نام پرمریضوں سے 5 فیصد ٹیکس لینے کے فیصلے کو برقرار رکھا، بجٹ میں یہ تاثردیاکہ ٹیکس مریضوں سے نہیں نجی اسپتالوں سے وصول کیا جائے گاجبکہ نجی اسپتالوں کی انتظامیہ کاکہناہے کہ 5فیصد ٹیکس اسپتال انتظامیہ زیر علاج مریضوں سے وصول کرے گی۔

نجی اسپتالوں کی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ جب مریض اسپتال کا بل ادا کرے گا تب مریض کے بل پر 5فیصد ٹیکس تحریر ہوگا۔ اس سلسلے میں نجی اسپتالوں کی ایسوسی ایشن نے رابطہ کرنے پربتایاکہ یہ ٹیکس نجی اسپتالوں پر عائد نہیں کیا گیا بلکہ حکومت نے غریب مریضوںکے علاج پرپہلی بارٹیکس عائد کردیا ہے۔ ماہرین طب کا کہنا ہے کہ حکومت نے نجی اسپتالوںکے نام پرغریب مریضوں سے 5فیصد ٹیکس وصول کرنامریضوںکے ساتھ سراسر زیادتی ہوگی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں