سونے کے نرخ بڑھنے کا سلسلہ جاری بدستور بلند ترین سطح پر

عالمی مارکیٹ میں بھی 5 ڈالر کے اضافے سے فی اونس سونے کی قیمت 2400 ڈالر کی سطح پر پہنچ گئی


Business Reporter April 19, 2024
(فوٹو: فائل)

ملکی صرافہ مارکیٹوں میں جمعہ کو سونا مزید مہنگا ہوگیا اور نرخ ایک بار پھر بلند ترین سطح پر پہنچ گئے، عالمی سطح پر بھی قیمت میں اضافہ ہوا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق عالمی مارکیٹ میں 5 ڈالر کے اضافے سے فی اونس سونے کی قیمت 2400 ڈالر کی سطح پر پہنچ گئی اسی طرح مقامی سطح پر بھی سونے کے نرخ میں ایک بار پھر اضافہ ہوا ہے۔

آل پاکستان سپریم کونسل جیولرز ایسوسی ایشن کی رپورٹ کے مطابق جمعہ کے روز ملکی صرافہ مارکیٹوں میں ایک تولہ سونے کی قیمت میں 500 روپے کا اضافہ ہوا جس کے بعد ایک تولہ سونا 2 لاکھ 50 ہزار 700 روپے کا ہوگیا اسی طرح 429 روپے کے اضافے سے دس گرام سونے کی قیمت 2 لاکھ 14 ہزار 935 روپے کی سطح پر جاپہنچی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں