- موٹر وے پولیس سے تلخ کلامی کرنیوالی خواتین کی ضمانت منظور
- گزشتہ ہفتے 15 اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ، 18 کی قیمتوں میں کمی
- بیوی پر تیزاب پھینکنے والے شوہر کو 14 سال قید بامشقت، 10 لاکھ جرمانہ
- بلوچستان میں کسانوں سے 5 لاکھ ٹن گندم خریداری شروع کرنے کا فیصلہ
- شراب برآمدگی کیس : علی امین گنڈا پور کی گاڑی سے برآمد بوتل عدالت میں پیش
- الخدمت فاؤنڈیشن کا اُردن سے غزہ امدادی سامان بھجوانے کیلیے معاہدہ
- فیض آباد دھرنا کیس؛ وفاقی حکومت کی نظرثانی اپیل سماعت کیلیے مقرر
- برازیل میں بارشوں نے تباہی مچادی؛ 29 ہلاک اور 60 لاپتا
- حج آپریشن 9 مئی تا 9 جون جاری رہے گا، فلائٹ شیڈول جاری
- او آئی سی وزرائے خارجہ کانفرنس: پاکستان کا غزہ محاصرے کیخلاف مشترکہ جہدوجہد کا مطالبہ
- گیری کرسٹن کی بطور ہیڈکوچ تعیناتی؛ پاکستان کرکٹ کیلئے نئے دور کا آغاز قرار
- عالمی یومِ صحافت پر خضدار میں دھماکا، صدر پریس کلب صدیق مینگل سمیت 3 جاں بحق
- سعودی حکمران پاکستان میں سرمایہ کاری میں گہری دلچسپی رکھتے ہیں، وزیراعظم
- حسن علی کی سلیکشن! آفریدی بھی حیران رہ گئے
- بھارت؛ شیوسینا کی رہنما کا ہیلی کاپٹر گر کر تباہ
- مخصوص نشستیں؛ پشاور ہائیکورٹ فیصلے کیخلاف سنی اتحاد کونسل کی اپیل سماعت کیلیے مقرر
- قومی ٹیم کے دورہ جنوبی افریقہ کے شیڈول کا اعلان ہوگیا
- ڈاکوؤں کا نیا طریقہ واردات، حیدرآباد سے کراچی آنیوالی پوری وین لوٹ لی
- اسلام آباد میں رہنے والے چینی شہریوں کا ڈیٹا مرتب، سکیورٹی سخت کردی گئی
- گندم سمیت دیگر اشیا کی اسمگلنگ میں کسٹمز اہلکاروں کے ملوث ہونے کا انکشاف
قطر کے ایئرپورٹ نے ایک بار پھر دنیا کے بہترین ایئرپورٹ کا ایوارڈ جیت لیا
دوحہ: قطر نے 2023 میں دنیا کے بہترین ایئرپورٹ کا اعزاز حاصل کرنے والے سنگاپور کو شکست دے کر دنیا کے بہترین ایئرپورٹ کا ایوارڈ ایک مرتبہ پھر اپنے نام کرلیا ہے۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق اسکائی ورلڈ ایئرپورٹ ایوارڈز 2024 قطر کے حماد انٹرنیشنل ایئرپورٹ نے حاصل کیا ہے اور سنگاپور کے چانگی ایئرپورٹ کو دوسرے نمبر پر کردیا ہے۔ اس سے قبل 2022 میں بھی حماد انٹرنیشنل ایئرپورٹ نے دنیا کے بہترین ایئرپورٹ کا ایوارڈ جیتا تھا۔
قطر کے حماد انٹرنیشنل ائیرپورٹ میں گزشتہ برس 45 ملین مسافروں کو سفری سہولیات فراہم کی گئیں جو کہ 2022 کے مقابلے میں 31 فیصد اضافہ تھا جس کی وجہ قطر میں ہونے والے فیفا ورلڈکپ تھا۔
بہترین ایئرپورٹ کی فہرست میں جنوبی کوریا کا ایئرپورٹ تیسرے اور ٹوکیو کے دو ایئرپورٹس چوتھے اور پانچویں نمبر پر ہیں جب کہ چھٹے نمبر پر پیرس اور دبئی انٹرنیشنل ائیرپورٹ 7 ویں نمبر پر ہے۔
اسی طرح آٹھویں نمبر پر میونخ، 9 ویں پر زیورخ اور دوسویں نمبر پر استنبول ایئرپورٹ ہے۔
واضح رہے کہ اسکائی ورلڈ ایئرپروٹ کی فہرست سروے کی روشنی میں مرتب کی جاتی ہے جس میں ایئرپورٹ کی عمارت، سہولیات، آرائش، پروازوں کی تعداد اور نظم ونسق کے لحاظ سے درجہ بندی کی جاتی ہے۔ قطر ایئرپورٹ نے اپنے جدید ڈیزائن اور مسافروں کو فراہم کی جانے والی بہترین کی وجہ سے دنیا کے دیگر ایئرپورٹس کو پیچھے چھوڑ دیا۔
قطر ایئرویز کے سی ای او بدر محمد المیر نے کہا یہ کامیابی ٹیم ورک، محنت اور لگن کے باعث حاصل ہوئی۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔