گداگروں کے گروپوں کے درمیان حد بندی کا تنازع بھیکاری عدالت پہنچ گئے

شہر کی فٹ پاتھ گداگروں کی بھی نہیں جس پر شنوائی کی جائے، عدالت

—فائل فوٹو

بھکاریوں کے بھیک مانگنے کا تنازع عدالت پہنچ گیا جہاں ایڈیشنل سیشن جج نے پولیس رپورٹ کی روشنی میں درخواست ناقابل سماعت قرار دے کر مسترد کردی۔

ایڈیشنل سیشن جج 3 کی عدالت نے گداگروں کے تنازع پر فیصلہ سناتے ہوئے کہا کہ یہ کوئی زمین یا ملکیت کا تنازع نہیں اور شہر کی فٹ پاتھ گداگروں کی بھی نہیں جس پر شنوائی کی جائے۔


فیصلے میں کہا گیا کہ پولیس رپورٹ کے مطابق کوئی زمین یا ملکیت پر قبضے کا تنازع نہیں، گداگروں کے 2 گروپوں میں حد بندیوں کا معاملہ ہے جو کے غیر قانونی ہے۔

عدالت نے حکم نامے میں کہا یہ معاملہ بتاتا ہے کہ کیسے معاشرتی مسائل قانونی اور انتظامی چیلنجز کی شکل اختیار کر سکتے ہیں، فٹ پاتھ عوامی جگہ ہوتی ہے، اس پر کسی ایک گروہ کا حق نہیں بنتا۔
Load Next Story