لاہور میں ینگ ڈاکٹرزکا مطالبات کےحق میں احتجاج جنرل اسپتال کے آؤٹ ڈورمیں کام بند

مطالبات نہ مانے گئے تو پنجاب بھر کے سرکاری اسپتالوں کی او پی ڈیز میں کام بند کردیا جائے گا، ینگ ڈاکٹرز کی دھمکی

گزشتہ 2 سال سے احتجاج کررہے ہیں لیکن یقین دہانیوں کے علاوہ کچھ بھی نہیں کیا جارہا۔، ینگ ڈاکٹرز ،فوٹو: فائل

ینگ ڈاکٹرز نے اپنے مطالبات کے حق میں احتجاج کرتے ہوئے جنرل اسپتال کے آؤٹ ڈور ڈیپارٹمنٹ میں کام بند کردیا۔


ینگ ڈاکٹرز کے حتجاج کے باعث لاہور کے جنرل اسپتال کی او پی ڈیز میں مریضوں کا معائنہ نہ کیا جاسکا جس کی وجہ سے سیکڑوں مریضوں اور ان کے لواحقین کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا، ینگ ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ وہ گزشتہ 2 سال سے سروس اسٹرکچرنہ ملنے کےخلاف ہڑتال کررہے ہیں لیکن متعلقہ حکام کی جانب سے یقین دہانیوں کے علاوہ کچھ بھی نہیں کیا جارہا۔

احتجاج کرنے والے معالجین کا کہنا تھا کہ ینگ ڈاکٹرایسوسی ایشن کی جنرل کونسل نے 16جون سے احتجاج کا اعلان کیا تھا جس کے تحت آج شیخ زائد اسپتال رحیم یار خان اور جنرل اسپتال کی او پی ڈیز میں کام بند کیا گیا ہے تاہم ایمرجنسی اور ان ڈور ڈیپارٹمنٹ میں کام معمول کے مطابق جاری ہے۔ منگل کو گنگارام اسپتال میں ہڑتال کریں گے اور اگر پھر بھی ان کے مطالبات نہ مانے گئے تو پنجاب بھر کے سرکاری اسپتالوں کی او پی ڈیز میں کام بند کردیا جائے گا۔
Load Next Story