ججوں کے خط کا معاملہ اسلام آباد ہائیکورٹ نے تمام ججوں سے تجاویز طلب کرلیں

ہائی کورٹ اور مقامی عدالتوں کے ججوں کو پیر تک اپنی تجاویز بھجوانے کی ہدایت کردی گئی ہے


ویب ڈیسک April 19, 2024
اسلام آباد ہائی کورٹ نے پیر تک تجاویز جمع کرانے کی ہدایت کی ہے—فائل: فوٹو

اسلام آباد ہائی کورٹ نے سپریم کورٹ کے حکم کی روشنی میں 6 ججوں کے خط کے معاملے پر عدالت عالیہ سمیت مقامی عدالتوں کے ججوں سے تجاویز طلب کرلیں۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ کے 6 ججوں کے خط کے معاملے پر اہم پیش رفت ہوئی ہے اور اسلام آباد ہائی کورٹ نے سپریم کورٹ کی ہدایت پر تمام ججوں سے تجاویز مانگ لی ہیں۔

ذرائع نے بتایا کہ چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ کے دفتر نے تمام ججوں سے پیر تک تجاویز مانگ لی ہیں، عدالت نے ڈسڑکٹ اینڈ سیشن جج ایسٹ اور ڈسڑکٹ اینڈ سیشن جج ویسٹ اسلام آباد سے بھی تجاویز طلب کر لی ہیں اور پیر تک تمام ججوں کو تجاویز بھجوانے کی ہدایت کردی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ججوں کے خط پر ازخود نوٹس سماعت، سپریم کورٹ نے ردعمل کیلئے تجاویز طلب کرلیں

اس حوالے سے مزید بتایا گیا کہ ججوں کو سپریم کورٹ کے حکم نامہ کی کاپی بھی بھجوائی گئی ہے جبکہ ججوں کی تجاویز کے بعد سپریم کورٹ کا فل کورٹ بلانے یا نہ بلانے کا فیصلہ ہوگا۔

خیال رہے کہ اسلام آباد ہائی کورٹ کے 6 ججوں کی جانب سے عدالتی امور پر ایجنسیوں کے دباؤ کے حوالے سے لکھے گئے خط پر چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں 7 رکنی لارجر بینچ نے تمام ہائی کورٹ اور بارز سے تجاویز مانگی تھیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں