بھارت میں شوہر نے نو بیاہتا دلہن کو مٹی کا تیل چھڑک کر آگ لگادی

بھارتی ریاست چھتیس گڑھ میں شوہر نے بدترین تشدد کا نشنانہ بنانے کے بعد گھر والوں کے ساتھ مل کر بیوی کو آگ لگائی۔


ویب ڈیسک June 16, 2014
لڑکی کے لواحقین اور پڑوسیوں کے بیانات قلمبند کرنے کے بعد تحقیقات کا آغاز کردیا گیا، پولیس فوٹو؛فائل

بھارت کی ریاست چھتیس گڑھ میں شوہر نے اپنی نو بیاہتا بیوی کو تشدد کے بعد مٹی کا تیل چھڑک کر آگ لگادی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست چھتیس گڑھ کے ضلع کوبارا کے نواحی گاؤں میں امی لال نامی شخص نے اپنی نوبیاہتا بیوی سمن یادیو کو بدترین تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد گھر والوں کے ساتھ مل کر مٹی کا تیل چھڑک کر آگ لگادی جس کے بعد پڑوسیوں اور گھر والوں نے اسے تشویش ناک حالت میں اسپتال منتقل کردیا، ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ لڑکی کا 65 فیصد جھلس چکا ہے۔ لڑکی کے لواحقین کا کہنا ہے کہ سمن اور امی لال کی شادی چند مہینے قبل ہی ہوئی تھی تاہم شادی کے کچھ دنوں بعد ہی شوہر شراب کے نشے میں دھت ہوکر ان کی بیٹی کو بدترین تشدد کا نشانہ بناتا تھا۔

پولیس کے مطابق گھریلو جھگڑے کے دوران نوبت یہاں تک پہنچ گئی کے شوہر اور سسرالیوں نے نو بیاہتا دلہن کو آگ لگادی تاہم لڑکی کے لواحقین، پڑوسیوں اور سسرالیوں کے بیانات قلمبند کرنے کے بعد تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے تاہم ابھی تک ملزم کو گرفتار نہیں کیا جاسکا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں