دادو میں زائرین کی بس الٹنے سے 6 افراد جاں بحق 15 سے زائد زخمی

بس میں سوار افراد لال شہباز قلدنر کے مزار پر حاضری کے لئے سیہون جارہے تھے۔


ویب ڈیسک June 16, 2014
جاں بحق زائرین کی شناخت کے بعد میتوں کو لواحقین کے حوالے کردیا گیا ہے، پولیس فوٹو:فائل

خیرپور ناتھن شاہ کے قریب انڈس ہائی وے پر زائرین کی بس الٹنے سے 6 افراد جاں بحق جبکہ 15 سے زائد زخمی ہوگئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق جیکب آباد سے لال شہباز قلندر کے عرس ميں شرکت کےلئے سیہون شریف جانے والے زائرین کی بس دادو کی تحصیل خیرپور ناتھن شاہ کے قریب انڈس ہائی وے پر تیز رفتاری کے باعث الٹ گئی۔ حادثے میں 6 افراد موقع پر ہی جاں بحق جبکہ 15 سے زائد زخمی ہوگئے۔ مقامی لوگوں نے میتوں اور زخمیوں کو بس سے باہر نکال کر تعلقہ اسپتال منتقل کردیا گیا جہاں زخمیوں کو طبی امداد فراہم کی جارہی ہے جن میں سے 5 کی حالت تشویشناک ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ جاں بحق زائرین کی شناخت کے بعد میتوں کو لواحقین کے حوالے کردیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ 3 روز میں سندھ کے مختلف علاقوں میں ٹریفک حادثے میں کم از کم 15 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |